ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک FITU کے ریاستی صدر اور سکریڑی کا انتخاب

بیدر: 21/نومبر (وائی آر) فیڈریشن آف انڈین ٹریڈ یونین کرناٹک کے نئے عہدیداران کاانتخاب بنگلور کے ویلفیربھون میں جناب سبرامنیم آرموگم قومی صدر FITU کی زیر صدارت عمل میں آیا۔ سلیمان کلّر پے FITUصدر اور سکریڑی کی حیثیت سے راجا نائیک منتخب ہوئے۔اس موقع پر انھیں FITUکا جھنڈادے کر ان کے عہدوں کااعلان کیاگیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب طاہرحسین ایڈوکیٹ صدر ویلفیرپارٹی آف انڈیا کرناٹک شریک اجلاس رہے۔ سلیمان کلّرپے اور راجانائیک کے بالترتیب ریاستی صدر اور سکریڑی منتخب کئے جانے پر FITU کے تمام عہدیداران اور اراکین نے مبارک باد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!