کرناٹک کے اضلاع سےکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

ایس آئی او ہبلی نے سیرت النبی صلی الله عليه وسلم کے پیغام کو عام کرنے کو این روڈ پر کیا مظاہرہ

ہبلی: 10/ نومبر(ایس ایم) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنا ءزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) شاخ ہبلی نے سیرت النبی صلی الله عليه وسلم کے پیغام کو عام کرنے یہاں کو این روڈ پر ایک خوبصورت مظاہرہ کیا۔ بروز اتوار یو مال کے روبرو مصروف ترین شاہراہ پر ایک اسٹال لگایا گیا تھا۔ یہاں حضور اکرم صلی الله عليه وسلم کی سیرت پر مبنی انگریزی و کنڑا زبان میں کتابیں مفت تقسیم کی گئیں۔ احادیث کے پوسٹر تھامے طلباء عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ان احادیث مبارکہ کو پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔ طلباء کی جانب سے کئے گئے اس اقدام کی کافی ستائش کی گئی۔

ایس آئی او شاخ ہبلی کے صدر عبدالسلام واجد نے کہا کہ تنظیم کا مقصد سماج کی تشکیل نو کے لئے الٰہی ہدایات کے مطابق طلباء و نوجوانوں کو تیار کرنا ہے۔ اسی مقصد کے حصولیابی اور سیرت کے پیغام کو عام کرنے اس مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ضلعی صدر فراست ملا، سکریٹری سمیر اختر، الطاف تحصیلدار، مدثرعرفات، احمد، امین، سہیل ،فرزان و دیگر ارکان حاضر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!