آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

کیجریوال: دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا۔۔۔

ساجد محمود شیخ، میراروڈ

مکرمی! 

دہلی کی حکومت نے قصور شرجیل اِمام اور عمر خالد پر ملک سے غدّاری کا مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ دہلی حکومت کے اس اقدام سے اروند کیجریوال کے چہرے کا نقاب اُتر گیا ہے. دنیا جانتی ہے کہ وہ دونوں بے قصور ہیں اور سی اے اے مخالف مہم میں حصّہ لینے کی پاداش میں اُن کو سزا دی جارہی ہے اور دہلی فساد کا قصوروار قرار دے کر ملک سے غدّاری کا جھوٹا مقدّمہ درج کیا جارہا ہے.

اروند کیجریوال فرقہ پرست ذہنیت کی حامل شخصیت ہیں۔ آر ایس ایس کی ایماء پر اُنھوں نے سابق یو پی اے حکومت کے خلاف انّا ہزارے کی مہم میں حصّہ لیا تھا ،اور بعد میں اپنی سیاسی جماعت تشکیل دے دی تھی۔ انتخاب جتنے کے لئے مسلمان اور انصاف پسند ہندوؤں کے ووٹوں کی ضرورت تھی اسلئے اُنہوں نے سیکولرزم کا مکھوٹا لگا لیا، مگر اُن کے اقدامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اُن کا نام نہاد سیکولر ازم صرف الیکشن جیتنے کے لئے تھا.

چاہے وہ کنہیا کمار کے خلاف مقدمہ کی اجازت ہو ،دہلی فسادات میں خاموش تماشائی بنے رہنے کا معاملہ ہو، اچانک لاک ڈاؤن میں پھنس جانے والے تبلیغی جماعت والوں کے خلاف زہر افشانی ہو ،اور اب عمر خالد اور شرجیل امام کے مقدمے کی اجازت ہو،اُن کی فرقہ پرست ذہنیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ مسلمانوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

؎ ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ

دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!