خبریںقومی

بہار: ایگزٹ پول میں مہا گٹھ بندھن کی کامیابی، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی کی قیادت میں حکومت بنانے کا دعوی

مہا گٹھ بندھن نے اکثریت سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت میں حکومت بنانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی منشور کے ہر وعدوں کا عملاً نافذ کیا جائے گا

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد مہا گٹھ بندھن نے اکثریت سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت میں حکومت بنانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی منشور کے ہر وعدوں کا عملاً نافذ کیا جائے گا۔

آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ منوج جھا، کانگریس کے قانون ساز کونسلر پریم چند مشرا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔ مارکسسٹ۔ لیننسٹ کی پولٹ بیورو کی رکن کویتا کرشنن اور کمیونسٹ پارٹی (مارکسی) کے اسٹیٹ بورڈ کے سکریٹری ارون مشرا نے سنیچر کو آخری مرحلے کی ووٹنگ کے بعد مشترکہ نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ ریاست کی عوام نے تبدیلی کے عزم کو ہاتھوں ہاتھ لیا ہے اور اب تیجسوی یادو کی قیادت میں مہاگٹھ بندھن کی اکثریت کے ساتھ حکومت بننے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت عوام سے کئے گئے ہر وعدوں کو پورا کرے گی۔

بہار ایکزٹ پول: آر جے ڈی کی زیر قیادت مہاگٹھ بندھن کی حکومت بن سکتی ہے

بہار اسمبلی کے 243 سیٹوں کے لئے جمعہ کو ہوئے 78 سیٹوں پر تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے بعد مختلف نجی چینلوں کی جانب سے نشر ایکزٹ پول میں راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے قیادت والی مہاگٹھ بندھن کے حکومت بننے کے اشارے ملے ہیں۔ وہیں برسراقتدار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ہاتھوں ریاست کی اقتدار کی ڈور پھسلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے نتیجے کووڈ۔19 وبا کے دوران 10 نومبر کو عام کئے جائیں گے۔ کسی بھی گٹھ بندھن کو اکثریت حاصل کرنے کے لئے 122 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ ٹائمز ناؤ۔سی ووٹرز ایکزٹ پول نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والے برسراقتدار اتحاد این ڈی اے کو 116 سیٹیں دی ہیں۔ آر جے ڈی کی قیادت ولے مہاگٹھ بندھن کو 120 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا ہے۔

جن کی بات ایکزٹ پول میں این ڈی اے کو 91 سے 117 کے درمیان سیٹیں ملنے کا دعوی کیا گیا ہے تو آر جے ڈی کو 118 سے 138 کے درمیان سیٹیں ملنے کے امکانات کا اظہار کیا ہے جبکہ کانگریس اور لوک جن شکتی پارٹی کو پانچ سے آٹھ اور دیگر کو تین سے چھ سیٹیں مل سکتی ہیں۔

انڈیا ٹی وی کے مطابق برسراقتدار این ڈی اے کو 112 مل سکتی ہیں جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 70 سییٹیں اور جنتا دل (یو) کو 42 ملنے کا اندازہ ہے جبکہ 110 سیٹیں مہا گٹھ بندھن کے کھاتے میں جاتی دکھ رہی ہیں جس میں کانگریس کو پچیس اور آر جے ڈی کو 85 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ ٹی وی۔ 9 بھارت ورش کے ایکزٹ پول کی مانے تو این ڈی اے کو 115 سیٹیں اور مہاگٹھ بندھن کو 120 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!