نو منتخب MLC بھیم راؤ پاٹل کو سابق نائب صدر بلدیہ ہمناآباد ملکا آرجن سیگی نے پیش کی تہنیت
ہمناآباد: 11/جنوری(ایس آر) ہمناآباد بلدیہ کے سابق نائب صدر بلدیہ ملکا آرجن سیگی نے نو منتخب ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کرتے ہوئے ان کی شالپوشی اور گُلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس کے علاوہ کھادی بورڈ بیدرضلع کے چیرمین منتخب ہونے پر رمیش گادا کی بھی شالپوشی وگُلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر سید عبدالباسط عمر رکن بلدیہ،محمد نعیم باغبان،محمد عقیل،دھرموریڈی،سُریش کھامیٹکر کے علاوہ صرافہ بازار کاروباری احباب کثیر تعداد میں موجود تھے۔