تازہ خبریں

لندن میں لاک ڈاؤن کی مخالفت کرنے والے 104 احتجاجی گرفتار

لندن: میٹرو پولیٹن پولیس نے لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف ریلی نکالنے والے 104 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے گئے احتجاجیوں پر کورونا انفیکشن سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔ برطانیہ میں عائد سخت پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے سینکڑوں افراد جمعرات کو وسطی لندن میں جمع ہوئے تھے۔ کمانڈر جین کونرس نے مظاہرین کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی مذمت کی ہے۔

پولیس نے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں کہا ’’جیسے ہی وسطی لندن میں ہجوم جمع ہونے لگا عہدیداروں نے لوگوں سے گھر جانے کی اپیل کی۔ عہدیداروں کی ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔ کونرس نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح لندن کو محفوظ رکھنا تھا۔ کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنا مناسب نہیں ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے اب تک 11 لاکھ سے زائد کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 48،000 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!