الیکشن2019علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

جناب مشتاق ملک نے حلقہ لوک سبھا بیدر سے انتخاب لڑنے سے انکارکیا

حیدرآباد: یکم اپریل (اے این ایس) سید ارشد علی مانگوی تحریک مسلمان بسوا کلیان ،خالد شکیل ہمنا آباد کے مشترکہ پریس نوٹ کے بموجب صدر تحریک مسلمان شبان کے پارلیمنٹ الیکشن کے فیصلے کے تعلق سے کہا کہ تحریک کا ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں غوروفکر کے بعد یہ فیصلہ لیا اس مرتبہ بیر لوک سبھا الیکشن میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

موصوف نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر کے مسلمانوں اور دلتوں نے جس اعتماد اور محبت کا اظہار کیا وہ حوصلہ افزا ہے مگر تفصیلی غوروخوض کے بعد ہمناباد بسوا کلیان بیدر بھالکی اور دیگر مقامات سے مسلمانوں کی عزت اور وقار کے لئے اس الیکشن کو لڑنے پر زور دیاگیا تھا۔ بعد صدر تحریک نے یہ کہا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے سے مقابلہ تکونی ہوجائے گا، ہو سکتا ہے کہ اس تکونی مقابلے میں یا ہم جیتے یا بی جے پی۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ راست طور پر اس انتخابات میں حصہ نہ لیں۔جس کے لئے صدر تحریک نے بہوجن سماج پارٹی کے قائدین سے معذرت خواہی کرتے ہوئےپارٹی کا ٹکٹ کسی اور کو دینے کی گزارش کی ہے۔

اس کے ساتھ تحریک مسلمان کا یہ فیصلہ ان انتخابات کے بعد دلت مسلم اتحاد کے لیے تحریک منصوبہ بند اور مضبوط کاموں کا آغاز ضلع بیدر میں کرے گی، تاکہ مسلمانوں میں سیاسی خود مختاری اور خود اعتمادی پیدا ہو ۔اس موقع پر مشتاق ملک نے اپنے روفقاء ،دلت لیڈرس وعوام کے ساتھ مسلمانوں کی محبتوں اور ان کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!