ایوت محل میں آئیڈیل ریلیف ونگ کا دو روزہ ریاستی ورکشاپ
اودگیر: یکم اپریل (اے این ایس)ڈاکٹر زید حمزہ،شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی ہند، اودگیر کے مطابق ایوت محل میں آئیڈیل ریلیف ونگ Ideal Relief Wing کا دو روزہ ریاستی ورکشاپ منعقد ہوا۔ جسمیں مہاراشٹرا سے تقریباً 100 نوجوانوں نے شرکت کی ۔ریاست کے مختلف مقامات سےنوجوانوں نےتمام سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔یہ ورکشاپ ضلع ایوت محل میں رکھا گیا۔ سیکرٹری حلقہ شعبہ خدمت خلق مظہر فاروق صاحب نے شرکاء کا استقبال کیا۔ یہاں First aid in fire / fire management _ Road Traffic accident handling Neurao / Ortho patient causality handling کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ اوردیگر اہم موضوعات پر تربیت دی گئی ۔
کسی ملی تنظیم کی جانب سے اسطرح کے ورکشاپ یقیناً ایک امتیاز ہے جو ہمارےنوجوانوں میں خدمت خلق کے جذبے کو مستحکم و منظم کرتا ہے اور فرد کو متحرک کرتا ہے۔ کیمپ کےاختتامی سیشن میں انعامات کے ذریعے شرکاء کو سراہا گیا،مجموعی بہترین کیڈر کیلئے کارکن سہیل صدیقی کو انعام سے نوازاگیا۔ مختلف گروپ کیس اسٹڈی کو بھی انجام دیا گیا ،جسے ذمہداران نے بہت پسند کیا اور رہنمائی کی۔
اس موقعہ پربرادرعمر خان نے کہا کہ ہمارے خدمت خلق کا مقصد رضائے الٰہی ہو اور کہا کہ ہم بے لوث ہوکر خدمت کریں انشاءاللہ اس کا اجر ہر دو جاہ اللہ ہی ہمیں دیگا۔ اور کہا کہ جو یہ کام کرتے ہیں اللہ انھیں کبھی رسوا نہیں کرتا۔ أمیر مقامی ایوت محل کی دعا سے دو روزہ ورکشاپ کا اختتام عمل میں آیا۔