ہمناآباد: جنتادل (ایس) کے لیڈر وسابق رکن بلدیہ ببن برادر نہیں رہے۔
ہمناآباد:3/نومبر(ایس آر) جنتادل ایس کے سنئیر لیڈر وسابق رکن بلدیہ ببن برادر (ولدآنجہانی دیانند راؤ برادر ایڈوکیٹ ومعروف مراٹھی منصف) کا طویل علالت کے بعد بنگلور کی نجی اسپتال میں بروزمنگل کی اعلی الصبح دیہانت ہو گیا،انکی نعش کو بذریعہ امبولینس ہمناآباد کو منتقل کیا گیا انکے آخری رسومات چہارشنبہ کے دن صبح میں انکے کھیت نزد ہمناآباد ریلوئے اسٹیشن میں انجام دی جائے گی۔ببن برادر سال 2007تا 2013تک ہمناآباد کے وارڈ نمبر 23سے رکن بلدیہ منتخب ہوئے تھے۔
انہوں نے اس انتخابات میں کانگر یس پارٹی کے قد آور لیڈر محمد افسر میاں کو شکست دی تھی سال 2013کے بلدی انتخابات میں اسی وارڈ سے دوبارہ انتخابی میدان میں اُترے مگر اس انتخاب میں کانگر یس پارٹی کے لیڈ محمد افسر میاں نے انکو شکست دی تھی۔ واضح ہو کے ببن برادر کے بھائی شیواجی برادر نے کچھ دن پہلے اپنے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کی تھی اور اب یہ دوسری موت سے اہل خانہ پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔