آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

جو شئے کی حقیقت کو نہ دیکھے وہ نظر کیا

ساجد محمود شیخ میراروڈ

مکرمی!         

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور غرقاش نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے اسلام مخالف بیان کی حمایت کردی ہے۔ جرمن ڈیلی ویلٹ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور غرقاش نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہےکہ میکرون نے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف توہین آمیز بیان دیا ہے۔          

اماراتی وزیر خارجہ کے بیان سے ہمیں حد درجے حیرت ہورہی ہے اور افسوس بھی ہو رہا ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے اہانت آمیز خاکوں کی کھلم کھلا حمایت کی تھی۔ اس وقت جبکہ پورا عالمِ اسلام فرانسیسی صدر کے خلاف متحد ہے اور صدائے احتجاج بلند کر رہا ہے،ایسے میں یہ بیان مسلمانوں کے موقف کو غلط ثابت کر سکتا ہے اور اسلامی کاز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ امارات کے وزیر خارجہ کا بیان اقوام مغرب کو خوش کرنے کے لئے دیا گیا بیان ہے ۔ان کے بیان سے عربوں کا سر شرم سے جھک گیا ہوگا۔ اور وہ عالم اسلام کی نظروں میں بھی گر گئے ہیں۔ اسلامی حمیت و غیرت سے عاری اس بیان کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا ۔
؎ایسے اہل نظر ذوق نظر خوب ہے لیکن 
 جو شئے کی حقیقت کو نہ دیکھے وہ نظر کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!