ضلع بیدر سے

بگدل میں جماعت اسلامی و ایس آئی او کی سیرت مہم جاری، برادرانِ وطن تک اسلامی لٹریچر پہنچانے کی جارہی ہیں ملاقاتیں

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے سیرت مہم کی سرگرمیاں جاری، برادران وطن تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اسلامی لٹریچر کو پہنچانے کے لیے کی جارہی ہیں ملاقاتیں

بگدل: 3/نومبر (اے این این) محمد اقبال احمد غازی ناظم سیرت مہم جماعت اسلامی ہند، بگدل کی اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی ہند ریاست کرناٹک بھر میں حضور صلی علیہ وسلم انسانیت کے رہنما مرکزی موضوع پر ریاستی منارہی ہے اسی سلسلے میں مقامی یونٹس نے مختلف پروگرامز کو روبہ عمل لایا ہے، جن میں انفرادی ملاقاتوں کے ذریعے برادران وطن سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور آپ صل وسلم کی تعلیمات کو پہنچانے کے لئے اسلامی لٹریچر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ناظم سیرت مہم نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ جامع مسجد میں مولانا سید کلیم اللہ نے جمعہ کے موقع پرخصوصی خطاب کیا، جس میں انہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات تعلیمات کو عام کرنے کی طرف ملت کو متوجہ کیا۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس کے ذمہ داران سے ملاقات بھی کی گئی۔ اس موقعہ پر محمد معین الدین، ڈاکٹر محمد شمس الدین، محمد آصف علی، جناب محمد مقصود، محمد زبیر، عاکف، محمد ذاکرو دیگر موجود تھے۔ اسلام سے متعلق فولڈرس کو محکمہ کے ذمہ داران تک پہنچایا گیا۔

علاوہ ازیں مقامی سطح پر اسلام کی تعلیمات پر مشتمل تقریبا 10مقامات پر بڑے بینرز بھی لگائے گئے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ اس کے علاوہ انفرادی طور پر دو گروہوں کو تشکیل دیتے ہوئے انفرادی ملاقاتیں جاری ہیں، جس میں برادران وطن تک اسلامی لٹریچر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے متعلق کتابیں و دیگر اہم لٹریچر کو پہنچایا جا رہا ہے۔ مختلف لوگو‏ں کے ساتھ خصوصی نشست اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ علاوہ ازیں ٹیچرز اور دیگر معززین برادران وطن کی نشستوں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔

بتیا جارہا ہے کہ برادران وطن بخوشی اس لٹریچر کو قبول کرتے ہوئے اسے پڑھنے کا تیقن بھی دے رہے ہیں،علاوہ ازیں وابستگانِ جماعت و ایس آئی او نے مختلف سطح پر انجام دی جانے والی سرگرمیاں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!