آکولہ: ایس آئی او کے وابستگان نے کی مریضوں میں پھلوں کی تقسیم
اکولہ: 3/نومبر (جی کیو) ایم. ایم. سلیم کی اطلاع کے مطابق ربیع الاول کا یہ مبارک مہینہ ہے جس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہوئی ہے، آپ نے اپنی پوری زندگی میں خدمتِ خلق کو زیادہ اہمیت دی ہے اسی مناسبت سے ایس آئی او آکولہ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی اور انہیں پھل تقسیم کئے۔ ایس آئی او طلباء تنظیم کے ساتھ ساتھ فلاحی اور رفاہی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ اس موقعہ پر اکولہ شہر سیکریٹری مقامی رضوان دیشمکھ، اولڈ سٹی یونٹ کے صدر مقامی عازمِ نبیل، فیضان علی غفران قاضی، عبدالغفار، توقیر قاضی، یاسر عرفات، ریحان احمد، و دیگر زمہ داران موجود تھے۔