بنگلورو میں رسولؐ کی شان میں گستاخی کا واقعہ، حالات قابو میں
بنگلورو: 12/اگست۔ بنگلور میں حالات قابو میں ہیں گزشتہ رات رسولؐ کی شان میں گستاخی کے واقعہ کے بعد بڑے پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑا تھا جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کی جس میں تین افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے شان رسالت میں سوشل میڈیا پر گستاخی کرنے والے کانگریس رکن اسمبلی سرینواس مورتی کے بھانجہ نوین کے ساتھ 110 احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا۔
بنگلور شہر میں تشدد کے واقعے پر کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار نے کی مذمت
کرناٹک کانگریس چیف ڈی کے شیوکمار بنگلور شہر میں تشدد کے واقعے پر کہا کہ "میں واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ہماری پارٹی بھی کل رات جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک شخص کی پوسٹ سے ہوا اس موقع پر امن برقرار رکھنا ضروری ہے۔