بسواکلیان: راشن چاول سے بھری لاری کو پولیس نے کیا ضبط، 8افراد گرفتار
بسواکلیان: 2/نومبر ( ایم این) سستا پور بنگلہ بسواکلیان میں راشن چاول سے بھری لاری پولیس عہدیداروں نے ضبط کی۔ تفصیلات کے مطابق انابھاگیہ یوجنا کے تحت غریبوں میں تقسیم کئے جانیوالے راشن کے 120ٹن چاول سے بھری لاری ضبط کی گئی جس کی کل مالیت 36لاکھ بتائی جارہی ہے۔ یہ لاری گرمٹکال سے چاول گجرات فروخت کرنے جارہی تھی۔لاری ڈرائیور اور کلینر کے ہمراہ جملہ 8افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن کا تعلق راجستھان سے بتایاجارہا ہے۔ بسواکلیان فوڈ افسر راجندر کمار،PSIگروپاٹل ،تحصیلدار ساوتری سلگر و دیگر عہدیداران موجود تھے۔پولیس نے کیس درج کر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔