کانگریس، جنتادل اور ایم آئی ایم پر ایم پی بیدر بھگونت کھوبا کا الزام
بسواکلیان: 2/نومبر ( ایم این) بلدیہ صدر اور نائب صدر کے عہدے کے لئے بسواکلیان میں ہوئے انتخابات کے بعد رکن پارلیمان بھگونت کھوبانے کانگریس،جنتادل اور ایم آئی ایم پر اقتدار حاصل کرنے کےلئے دوستی کرنے کا الزام لگایا۔انتخابات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھگونت کھوبا نے بتایا کہ اس سے قبل کانگریس،جنتادل ،ایم آئی ایم کے اراکین ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے تھے لیکن اقتدار حاصل کرنے کےلئے انہوں نے ہاتھ ملالیا۔
واضح رہے بلدیہ بسواکلیان کی صدر کے عہدہ کےلئے کانگریس کی رکن بلدیہ ناہیدہ بیگم منتخب ہوئی ہین جبکہ نائب صدر کے عہدہ کے لئے ایم آئی ایم کی رکن بلدیہ مینابائی منتخب ہوئی ہیں۔انہوں نے آئندہ بسواکلیان میں منعقد ہونیوالی ضمنی اسمبلی انتخابات میں بھی تینوں پارٹیوں کی دوستی کا خدشہ ظاہر کیا۔