بسواکلیان: سیرت مہم کے دوران جماعت اسلامی و SIO کے وابستگان نے کی گورنمٹ ہاسپٹل اور بس اسٹانڈ کی صفائی
بسواکلیان: 2/نومبر (ایم آئی) سکیرٹری مقامی، جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان، جناب میر اقبال علی کی اطلاع کے بموجب، ماہ ربیع الاول کے پیش نظر جماعت اسلامی کی پندرہ روزہ سیرت مہم “حضورؐ انسانیت کے رہنماء” کے دوران جہاں مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں، اسی مہم کی اہم سرگرمی کے طور پر شہر بسواکلیان کے اہم طبی مرکز، گورنمنٹ ہاسپٹل اور پبلک ٹرانسپورٹ بس ڈپو کی مکمل صفائی کا اہتمام کیا گیا۔
اس خصوصی سرگرمی کے لئے دو ٹیموں کو تشکیل دیا گیا۔ جماعت السلامی ہند بسواکلیان کے امیر مقامی، سکریٹریز، ارکان، کارکنان کے علاوہ SIO اور سالیڈاریٹی یوتھ مومنٹ کے رفقاء نے شہر کے دو اہم ترین عوامی مراکز کی صفائی کا کام انجام دیا اور ساتھ ہی ساتھ قرب و جوار کے برادران وطن سے تبادلئہ خیال بھی کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام میں پاکی و صفائی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ یہاں تک کہ پاکی و صفائی کو آدھا ایمان بتایا گیا ہے۔
دوران مہم اسلامی لٹریچر، کنڑی و ہندی زبان میں قرآن مجید، فولڈرس و دیگر اسلامی کتب بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور برادران ملت کے ساتھ برادران وطن کو بھی حکمت و موعظت کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہیکہ ایک پر امن، ترقی پزیر، پر سکون اور مثالی سماج کے لئےتعصبانہ ذہن کی صفائی، کینہ کپٹ رکھنے والے دل کی صفائی، نفرت و فساد کے ماحول سے آذادی کتنی ضروری ہے اور آپؐ نے اس جانب کیسے توجہ دلائی ہے۔
اس موقع پر جناب کلیم عابد منصوری نے تمام رفقاء کا صفائی مہم میں بھر پورحصہ لینے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہمیں مسلمانوں اور اسلام کے متعلق پائی جانے والی بہت ساری غلط فہمیںوں اور اسکے نتیحے میں بڑھنے والے نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کلئے روزآنہ کے معمول ہی سے وقت نکالنے اور مسلمان ہونے کے ناطہ عائد ہونے والا فرض سمجھکر کما حقہ اسکے ازالہ کے لئے مسلسل جدوجہد کرنے کی طرف توجہ دلائی۔