بیدر میں ہمہ لسانی نعتیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد
بیدر: 2/نومبر (پریس ریلیز) ادارہٴ ادب اسلامی ہند ، بیدر اور جماعت اسلامی ہند، بیدر کے اشتراک سے ایک ہمہ لسانی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد الاآمین کیمپس کے عبدالمجید خان میموریل ہال میں منعقد کیا گیا ۔جس کی صدارت بزرگ شاعر سید جمیل احمد ہاشمی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند، بیدر نے کی۔ اس ہمہ لسانی مشاعرہ کاآغاز محمد رفیق احمد ناظم سیرت مہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کے رہنما کے درس قرآن سے ہوا۔ بعد اذاں تمام شعراء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں شال پوشی کے ساتھ اور چھوٹا سا گلدستہ پیش کرتے ہوئے شہ نشین پر استقبال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر بسواراج بلور اور انجینئر مبشر سندھے کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔
منور علی شاہد کے نعتیہ کلام سے مشاعرے کا باضابطہ آغاز ہوا۔ ڈاکٹر رگھوشنکھ بھاتمرہ، لظیف خلش، رمیش برادر، ودیاوتی بلور، حامد سلیم، محمد کمال الدین شمیم ، میر بیدری، پروفیسر دیویندر کمل، جے شری سکالے، محمد ظفراللہ خان، امیر الدین امیر کے علاوہ صدر مشاعرہ سید جمیل احمد ہاشمی نے اپنا کلام پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت شاہ اسلم باشاہ قادری سیکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند، بیدر نے انجام دی۔ محمد نظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر کے اختتامی کلمات اور اظہارِ تشکر پر ہمہ لسانی مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ سامعین کی کثیر تعداد شریک رہی۔