علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ریاستی سطح پردوسرامقام حاصل کرنے پر نابیناطلبہ کو انعام سے نوازا

ممتاز سماجی کارکن خواجہ فریدالدین اور ان کے فرزند نے نابیناطلبہ کو انعام سے نوازا

بیدر: 24/ڈسمبر(وائی آر) گلبرگہ شہر میں نابینا بچوں کاسرکاری ہائی اسکول واقع ہے۔ اس ہائی اسکول کے دہم جماعت میں زیرتعلیم دونابینا طالب علم انیل کمارشٹی اور بل بھیم نے اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کااظہار کرتے ہوئے سال 2019-20کے ریاستی سطح کے نابینا شعبہ کے تحت منعقدہ کوئز مقابلے میں دوسرامقام حاصل کیا۔

اس موقع پر اپنی مسرت کااظہار کرتے ہوئے ممتاز سماجی کارکن جناب خواجہ فریدالدین انعامدار اور ان کے فرزندارجمند خواجہ فریدالدین انعامدار نے اسکول پہنچ کر طلبہ میں بیگ کی شکل میں تحائف پیش کئے۔ اور اس طرح ان کاحوصلہ بڑھایا اور کہاکہ انعام تو انعام ہوتاہے جس کا کوئی بدل نہیں ہوتالیکن اگر ریاستی سطح کاانعام ہوتو اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

معاون معلمہ جے شری، بال جادھو معاون سنگیت معلم نے خواجہ فریدالدین سے اظہار مسرت کیاجبکہ مسٹر امبریش SDAنے اظہار تشکرپیش کیا۔ واضح رہے کہ ریاستی سطح کایہ مقابلہ سیو اِن ایکشن نامی ادارہ کی جانب سے بنگلور میں رکھاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!