ہمناآباد میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نعتیہ محفل کا انعقاد
ہمناآباد: یکم نومبر (ایس آر) ہمناآباد میں عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر محلہ خواجہ غریب نواز میں بی بی عزیزالنساء پی یو کالج کے روبر و بعد نماز عشاء عظیم الشان پیمانہ پر نعتیہ محفل منعقد کی گئی جسکی صدارت پیر طریقت حضرت سید شاہ پاشاہ حُسین حُسینی قادری چشتی بخاری سجادہ نشین آستانہ بخاریہ نے فرمائی۔نعتیہ محفل کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا، حمد باری تعالیٰ پیش کی گئی بعد ازاں متعددکم سن نعت خواں طلبہ و طالبات نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت شریف کا نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور عوام سے داد وتحسین حاصل کی۔
اس نعتیہ محفل کی نظامت مولانا محمد بشیر الدین نظامی نے فرمائی۔اس خصوصی موقع پرعام وخواص کے لیے تناول طعام کا اہتمام کیا گیا۔اس نعتیہ محفل میں سید سدیم جذلان المعروف جراربابا قادری بخاری،ونیزسید شکیل احمد صابری،الحاج محمد نصیر الدین،الحاج محمد ابراہیم قادری، محمد منصور احمد،محمد حُسین،عبدالسمیع صدر،محمد مستان لیڈر،محمد مکرم جاہ،محمد ریحان، حافظ عبدالمجید، الحاج محمد عبد الرحمن گورے میاں، کے علاوہ دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی،محمد ظہیر الدین قادری کی دعا پرمحفل کا اختتام عمل میں آیا۔