مہاراشٹر میں فڑنویس حکومت کو زبردست جھٹکا، سپریم کورٹ نے 27 نومبر شام 5 بجے تک فلور ٹسٹ کرانے کا سنایا حکم
سپریم کورٹ نے فلور ٹسٹ کی لائیو ریکارڈنگ کرانے کی بھی دی ہدایت
مہاراشٹر میں فڑنویس حکومت کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے نہ صرف 27 نومبر کی شام 5 بجے تک فلور ٹسٹ کرانے کا حکم سنایا بلکہ یہ بھی کہا کہ کوئی سیکرٹ ووٹنگ نہیں ہوگی اور پورے عمل کی لائیو ریکارڈنگ بھی کرائی جائے گی۔ شیوسینا، کانگریس اور این سی پی لیڈران سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے انتہائی خوش ہیں اور اسے جمہوریت کی فتح قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلور ٹسٹ سے قبل سبھی اراکین اسمبلی کو حلف دلایا جائے گا۔ اس کے بعد ہی اکثریت ثابت کرنے کے لیے فلور ٹسٹ کرایا جائے گا۔ فلور ٹسٹ پروٹیم اسپیکر ہی کرائیں گے۔
سپریم کورٹ نے 27 نومبر کی شام 5 بجے تک فلور ٹسٹ کرانے کا سنایا حکم
سپریم کورٹ نے شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 27 نومبر کی شام فلور ٹسٹ کرانے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ بی جے پی نے عدالت عظمیٰ سے گزارش کی تھی کہ اکثریت ثابت کرنے کے لیے کچھ زیادہ دن کا وقت دیا جائے جسے نامنظور کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اپوزیشن کا یہ بھی مطالبہ قبول کر لیا ہے کہ فلور ٹسٹ براہ راست ہوگا اور کسی بھی طرح کا سیکرٹ بیلٹ نہیں ہوگا۔