ریاستوں سےمہاراشٹرا

جماعتِ اسلامی میراروڈ کی جانب سے مفت آن لائن ویب ڈیزائننگ کورس کا افتتاح

میراروڈ: 27/اکٹوبر (ایس ایم ایس) جماعتِ اسلامی میراروڈ کی جانب سے ایک ششماہی آن لائن کمپیوٹر کورس ویب ڈیزائننگ شروع کیا گیا۔ یہ کورس بالکل مفت ہوگا ۔اس میں کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ پوری طرح آن لائن کورس ہوگا ۔ اس کورس میں ایچ ٹی ایم ایل،ایچ ٹی ایم ایل 5،سی ایس ایس،سی ایس ایس تھری،میڈیا کیوری،جاوااسکرپٹ،ٹویٹر بوٹ اسٹریپ فریم ورک،ریسپونسیو ویب ڈیزائننگ جیسے مضامین کا احاطہ کیا جائے گا۔

کورس کی افتتاحی تقریب میں جماعتِ اسلامی میراروڈ کے امیر عطاء الحق نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسلم نوجوان باہنر بن جائیں۔ تاکہ انھیں نوکری کے لئے دھکّے کھانے کی نوبت نہ آئے۔ چونکہ لاک ڈاؤن کا زمانہ چل رہا ہے۔اسکول اور کالج بند ہیں ایسے میں یہ آن لائن مفت کورس زیادہ فائدہ مند اور آسان ہے۔ انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!