ضلع بیدر سے

چٹگوپہ میں ٹیپو سلطان مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد

ہمناآباد: 27/اکٹوبر (ایس آر) چٹگوپہ میں عید میلاد النبی کے پُر مسرت موقع پر ٹیپو سلطان مسلم ویلفر اسو سی ایشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے سرکاری اسپتا ل میں پانچواں خون کا عطیہ /کیمپ منعقد کیا گیا۔،اس کیمپ میں خصوصی مہمانوں کی حیثیت سے سید محبوب علی،ملکا آرجن پاٹل سابق رکن بلدیہ،ڈاکٹر عرفات پٹیل،ڈاکٹر سید زبیر، ڈاکٹر ویرناتھ، سید راشید علی پٹیل، ہمناآباد ڈی،ایس پی سوم لنگ بی کمبار، چٹگوپہ سی پی آئی شرن بسویشور،چٹگوپہ چیف آفیسر شری پد،ڈاکٹر وجئے،احمد پاشاہ، نے شرکت کی۔

اس کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا تصدوق ندوی مہتمم جامعہ نور لاسلام نے کہا کے ہر سال عید میلاد کے موقع پر ٹیپو سلطان مسلم ویلفر اسو سی ایشن کے تحت خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا جاتا ہے،اس پُر مسرت موقع پر اللہ کے رسول اکرمﷺکی ذات گرامی کے لئیے صیح خراج عقیدت پیش کرنے کایہ ایک بہترین ذریعہ ہے اسی کے تعلق سے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کے کسی نے ایک انسان کی جان بچائی تو اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی،خون ایک ایسی ضرورت کی چیز ہے جو مشکل وقت میں انسان کی جان بچانے میں معاون ہوتا ہے،قابل مبارک باد ہیں ٹیپو سلطان مسلم ویلفر اسو سی ایشن کے ذمہ داران جو اس کارخیر کو کر رہے ہیں ہمکو چاہئیے کے ہم انکی بھرپور حوصلہ افزائی کریں اوراُن نوجوان بھی مبارک بادپیش کرنا چاہئیے جو ہر سال اس کیمپ میں اپنے خون کا عطیہ دیتے ہیں۔

اس کیمپ کو کامیا ب بنانے کے لئیے سید نور الاسلام، محمد نظام حکیم، محمدتحسین ناگوری،محمد شکیل جمعدار،شیخ فرید،،محمد ناصرحُسین، محمد مصطفی قریشی،محمد نصیررکن بلدیہ، محمد حبیب رکن بلدیہ،محمد مخدوم،محمد نواب،محمد مُحسن کے علاوہ دیگر نوجوانوں نے اپنا تعاون پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!