ضلع بیدر سے

ہمناآباد میں سہولت میناریٹی کو آپرٹیو سوسائٹی کا محمد افسرمیاں کے ہاتھوں افتتاح

ہمناآباد : 27/اکٹوبر (ایس آر) ہمناآباد میں سہولت میناریٹی کو آپرٹیو سوسائٹی کا محمد افسرمیاں آج فیتہ کاٹتے ہوئے افتتاح کیا۔اس موقع پر سوسائٹی کے ڈائریکٹر محمد نجیب الدین سابق /صدر بلدیہ نے کہا کے سوسائٹی کا اولین مقصد مسلم خواتین کو سنگوں سے چھٹکا را دلانا ہے اور مسلم چھوٹے تاجر وں کو سود خوروں سے بچانا ہے سود کی لعنت کی وجہہ کئی غریب برباد ہوچکے ہیں،سوسائٹی کی جانب سے کم سے کم فیصدشرح سود پر غریب تاجروں کو قرض مہیاء کروایا جائے گا اور قرض واپسی کے لئیے سہولت فراہم کی جائے گی۔اس افتتاحی تقریب میں محمد غلام دستگیر،محبوب خان،وجئے کمار درگت رکن بلدیہ،محمد توحید قادری،سید ابراہیم قادری،محمد شُعیب کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!