ریاستوں سےکرناٹک

بی نارائن راؤ غریب، مجبور،لاچار اور پسماندہ قوم کی بھلائی چاہتے تھے: سابق چیف منسٹر سدرامیا

بسواکلیان: 26/اکٹوبر(کے ایس) مہاتما بسویشور کو ماننے والے لوگ عملی طور پر عملی زندگی میں اُنکے مذہبی خیالات و اُفکار پر عمل کرتے ہیں تو بہتر ہوتاکیونکہ انکے وچنوں میں اچھائی ہی اچھائی ہے۔ لیکن لوگ اُسکو قبول ضرور کرلیتے ہیں لیکن اُسکو اپنی زندگی میں نافذ عمل نہیں کرتے یہی بات بڑی دُکھ کی ہے۔بی نارائن راؤ ایک ایسے انسان تھے جو غریبوں،مجبوروں،لاچاروں اور پسماندہ قوم کی بھلائی چاہتے تھے۔ لیکن وہ مختصر سے عرصہ میں ہم کو چھوڑ کر رُخصت ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابقہ چیف منسٹر سدرامیاء نے بی نارائن راؤ کے سمادی پر پھول مالائیں پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔اور وہاں موجود عوام سے مخاطب کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کے پیش نظر کسی بھی کینڈیڈیڈ کا نام بتانا قبل از وقت ہے،البتہ ہائی کمانڈ کا اختیار ہیکہ وہ کسکو اُمیدوار بنائے،ابھی کچھ پتا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ نارائن راؤ میرے ساتھ چالیس سال تھے ربط میں رہے کسی بھی پارٹی میں وہ نہیں گئے۔ایک متحرک عوامی لیڈر سے ہم محروم ہوگئے،انہوں نے بتایاکہ بی نارائن راؤ نے انو بھو منٹپ کے لئیے آخر دم تک کام کرتے رہے لیکن وہ لنگایت سماج سے تعلق نہیں رکھتے ہوئے بھی بسونا کے پرچار کو لیکر چلے۔اور انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے اقتدار نے 650کروڑ بجٹ کی منظوری انوبھو منٹپ کے لئے انہوں نے منظور کروائے۔وہ حقیقت میں بسونا کے سچے بھگت کے طور پر کام کئے۔

پھر انہوں نے بتایا کہ یڈیورپا حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے تو عوامی مسائل کو حل کرنے میں صفر ہوگئی ہے۔حالیہ بارش کے متاثرین سے انہوں نے مڑبی سرکل کے کسانوں اور یتلور تانڈا اور دیگر مقامات کے کساانوں سے مل کر نقصانات کی جانکاری لی اور انکو تیقن دیا کہ جتنا جلد ہوسکے حکومت کی جانب سے دباؤ ڈال کر کسانوں کی امدا د کرینگے۔اسی طریقے سے بسواکلیان میں وارڈ نمبر 14کے مکینوں سے ملاقات کرکہ اُنکے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی۔اور تیقن دیا کہ وہ حکومت سے نمائندگی کرکہ فصل کے نقصانات کی نمائندگی کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کا سامنا کرنے کے لئے کانگریس تیار ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کویڈ 19میں بہت سارے بھپلے ہوئے ہیں،حکومت اسکو چھپارہی ہے،مزید بتایا کہ کرناٹک میں کورونا کا صحیح علاج نہیں ہورا عوام پریشان ہیں۔بعد ازاں انہوں نے بسواکلیان سے شام چھے بجے بیدر کے لئے روانہ ہوئے۔اور کاری کرداہوں کو ضمنی انتخابات کے سلسلے میں متحرک رہنے کے لئے کہا۔

اس موقع پر ارکانِ اسمبلی و کارگزار کرناٹک کانگریس آئی ایشور کھنڈرے،راج شیکھر پاٹل ہمنا آباد،رحیم خاں،اجئے سنگھ رکن کونسل،ارویند ارالی،بسوراج بوڑلہ،شری متی مناکشی سنگرام سابقہ زیڈ پی ضلع بیدر،بی نارائن راہ کی اہلیہ شری متی مالا بی نارائن راؤ،امانت علی ایڈوکیٹ،میر تحسین علی جمعدار،جناب رئیس الدین کانگریس آئی لیڈر اور پرنسپل نالج پارک اسکول،آنند دیوپا،شیوراج نرشٹی کانگریس آئی لیڈر،وجئے سنگھ،سنجے سنگھ ہزاری،گوتم بی نارائن راؤ،اور سینکڑوں کانگریس کے کارکنان وحامی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!