بید رمیں شادی خانہ آبادی
بیدر: 26/ اکٹوبر (اے ایس ایم) محمد عتیق احمد صاحب مرحوم ایف۔ڈی۔اے۔ کے پی سی سی سب ڈویژن جنواڑہ ساکن ڈنڈے گلی راؤ تعلیم بیدر کے فرزند محمد سہیل احمد عرف پرویز سیول انجینئر و کنٹراکٹر کا عقد مسعود جناب محمد معین الدین پٹیل اسسٹنٹ ٹیچر ہائر پرائمری اسکول منیار تعلیم بیدر کی دختر کے ساتھ انجام پایا۔ محفل عقد و رائل پیالیس فنکشن ہال میں پر تکلف ضیافت ولیمہ میں وکلا ء، صحافی، انجینئر س، علمائے دین، ڈاکٹرس، تاجرین، دوست واحباب و رشہ داروں نے شرکت کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔ اہلیہ محمدعتیق احمد صاحب مرحوم کی نگرانی میں مولوی محمد بشیر الدین مرحوم انجینئر کی فیملی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ کویڈ 19 کے قواعد پر عمل آوری دیکھی گئی۔