بیدر: سید خواجہ اکبر الدین قادری خواجہ جہانی کے فرزند کا عقد مسعود
بیدر: 26/ اکٹوبر (اے ایس ایم) الحاج سید خواجہ اکبر الدین قادری خواجہ جہانی المعروف رفعت ساکن شمسیہ کالونی بیدر کے فرزند سید خواجہ امین الدین قادری خواجہ جہانی عرف طحہٰ ڈی۔ فارمیسی کا عقد مسعود جناب محمد شاد اللہ خان ساکن بلال کا لونی بیدر کی دختر کے ساتھ انجام پایا۔ محفل عقد و رحمت فنکشن ہال بیدر میں ضیافت ولیمہ میں علماء دین، سجادہ گان و متولیان، دینی ملی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، دوست و احباب نے شرکت کی۔ الحاج سید نصر اللہ حسینی معتمد ٹیپو سلطان کالج گلبرگہ، الحاج شاہ شمس الانوار شاہد قادری الملتانی سجادہ نشین درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ ؒبیدر کی نگرانی و سر پرستی میں کاشف الہادی، سید زبیر جاگیر دار و رفعت قادری فیملی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔