کرناٹک کے اضلاع سےکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

نوجواں نسل کو اُردوسے رغبت دلانے کی ضرورت: سید عرفان اللہ

نوجوانوں کو استاد شعراء کے کلام سے متعارف کروانا ضروری ہے: عشرت اللہ عشرت

بنگلورو: 26/اکٹوبر بزمِ امیدِ فردا کے زیرِ اہتمام بروز جمعہ 23 اکتوبر 2020 ٹھیک 8 بجے سے فیس بک لائیو پر ایک ملاقات محمد عشرت اللہ عشرت کولاری کے ساتھ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ بارش کی وجہ سے پروگرام 15منٹ تاخیر سے شروع ہواتھا۔ ”بہت افسوس کی بات ہے کہ نوجوان نسل ہو یا پھر استاد ادیب و شعراء تمام ہی غیر اردو رسم الخط کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ اردو رسم الخط کو بچانا ہے تو ہمیں اردو رسم الخط کے استعمال پر زیادہ توجہ دینی ہوگی اور نئی نسل کو اردو زبان کی طرف راغب کرنا ہوگا۔ اگر نوجواں نسل اردو کی طرف راغب ہو جائے تو یقین مانیں یہ بزمِ امیدِ فردا کی بہت بڑی کامیابی ہوگی“ سید عرفان اللہ، سرپرست، بزمِ امیدِ فردا نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

محمد عشرت اللہ عشرت نے تعلق سے بتایا کہ آپ کولار ایک ادبی گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی کا آپ کو فائدہ یوں پہنچا کہ آپ بچپن ہی سے ادب کی طرف مائل ہوگئے۔ کتابوں کے تعلق سے بتایا ”میرے پاس مسودہ کی شکل میں کافی مواد موجود ہے ان شا اللہ عنقریب میں اپنی کتاب کو شائع کرواؤں گا“۔ نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”ہماری نئی نسل جو اردو زبان سے دور ہوتی جا رہی ہے اس کے لئے ہمیں ایسے لائحہ عمل کی ضرورت ہے کہ جس میں استادوں کو نئی نسل سے بلراست ملاقات کروائی جائے اور مجھے خوشی ہے کہ بزمِ امیدِ فردا اس معاملہ کافی حد تک کامیاب ہوئی ہے۔ ہمیں بھی ایسے ہی محفلوں کی ضرورت ہے۔“

آپ نے مزید کہا کہ ”میں نے بھی نوجوانوں کو استاد شعرا کا کلام دے کر ان کو اپنی ماہانہ نشستوں میں پیش کرنے کے لئے تیار کیا تھا جو کامیاب تجربہ ثابت ہوا تھا“۔ مولانا محمد تبارک صاحب رشیدی نے قرآت پاک پیش کیا۔ جناب عشرت اللہ عشرت کا حمدیہ کلام جناب عبدالوہاب سردار دانش نے اپنی پرسوز آواز میں پڑھا اور آن لائن سامعین سے خوب داد وتحسین حاصل کیا۔ نعت کا نظرانہ عشرت اللہ عشرت اور شفیق الزماں نے پیش کیا۔ حافظ سید تبریز نے عشرت کولاری کا نعتیہ کلام اپنے دلکش انداز میں پیش کیا۔جناب اکمل خان- یم یس پالیہ، جناب سہیل صاحب اور جناب مجیب صاحب مہمانانِ خصوصی شریک رہے۔ ملاقاتی نشست کی نظامت جواں سال شاعر و سماجی کارکن عبدالعزیز داغ نے فرمائی۔ سید عرفان اللہ کے شکریہ کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!