تازہ خبریں

مسلمانوں کے خلاف اتحاد اور اسلام دشمنی یورپ کو لے ڈوبے گی: طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپ اسلام دشمنی میں اپنے آپ کو ختم کر لے گا۔ مسلمانوں کے خلاف اتحاد یورپ کو لے ڈوبے گا۔

ترکی کے وسطی صوبے کیزری کے ایک اسٹیڈیم میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یورپ اسلام اور مسلمان دشمنی کی اس بیماری سے جلد ہی باہر نہ آیا تو پورا یورپ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

صدر ایردوان کا یہ بیان فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے اس خطاب کے بعد آیا جس میں میکرون نے کہا کہ مسلمان علیحدہ شناخت کیوں رکھتے ہیں؟
صدر ایردوان نے کہا کہ ایک ایسی ریاست کے سربراہ سے متعلق کیا کہا جا سکتا ہے جہاں مختلف مذاہب اور عقیدوں کے کروڑوں ماننے والے بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میکرون کو دماغی علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کی خودپسندی مسلمانوں کے حقوق پر حملوں کی صورت میں ایک نیا رخ اختیار کر رہی ہے۔ اس ہفتے جرمنی میں ایک مسجد پر پولیس حملہ اس کی تازہ مثال ہے جس کی سخت مذمت کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!