ضلع بیدر سے

بسواکلیان: سڑک حادثات میں اضافہ، احتیاط برتنے سماجی کارکن محمد نعیم الدین کی اپیل

“جان سلامت تو۔ سب سلامت”: محمد نعیم الدین سماجی کارکن بسواکلیان

بسواکلیان: 25/دسمبر (ایم این) شہر میں سڑک حادثات میں اضافہ،  ڈرائیونگ کرنیوالے کا  ٹرافک نظم دن بہ دن بگڑتا جارہا ہے۔ دو پہیے  گاڑی بائیک اور چار پہیے والی کار کے ڈرائیور( ہائی سپیڈ) تیز رفتاری سے چلاتے ہیں جس کی وجہ سے سڑک کے کنارے پیدل چلنے والوں کو دشواریوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ ڈرائیونگ کرنیوالے  حالات نشے میں (ہائی اسپیڈ) تیز رفتار سے چلاتے ہیں۔

شہر بسوا کلیان کے علاوہ شہر سے دیہاتوں کو جانے والے راہگیروں کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ محمد نعیم الدین صحافی نے گزارشات پیش کی ہے۔ کبھی دو پہیے والی گاڑی آمنے سامنے سے ٹکر ہوتی ہے تو کبھی بائک گاڑی اور کار گاڑی کا حادثہ ہوتا ہے۔ سڑکیں کشادہ اورعلیحدہ علیحدہ ہونےکے باوجود حادثات بڑھتے جارہے ہیں۔ ۔ٹرافک نظم کو بہتر انداز میں کرنے کے لئے حکومت اور ٹرافک پولیس کو چاہیے کہ عوامی بیداری کریں۔

نوجوانوں کو تیز رفتار اور نشے میں  چلانے والے کو آگاہ بھی  کریں۔ سڑک پر چلانے والے کوئی نشے کی حالت میں چلاتا ہے تو کوئی موبائل کا استعمال کرتے ہوئے چلاتا ہے۔ ہر شہری کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ انشورنس، رجسٹر گائڈز، لائسنس، ہیلمٹ اور ضروری حفاظتی اشیاء کے ساتھ سفر کریں۔ سرپرست اور والدین کے علاوہ سماجی خدمت گزار و سیاسی رہنما بھی توجہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!