ضلع بیدر سے

“محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی انسانیت کے نجات دہندہ” پیغام کوعام کرنا اُمت مسلمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری: جماعت اسلامی

جماعت اسلامی ریاستی سطح پر 23/اکٹوبرتا 5/ نومبر “حضور صلی اللہ علیہ وسلم- انسانیت کے رہنما” مرکزی موضوع پر منائیگی مہم

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو عام کرنے کے لئے جماعت اسلامی نے مقامی سطح پر مختلف پروگرامس انعقاد کرنے کا کیا اعلان

بیدر:21/اکٹوبر(پریس ریلیز) جناب محمد رفیق احمد ناظم مہم سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ریاستی سطح پر جماعت اسلامی ہند، حلقہ کرناٹک کی جانب سے “حضور صلی اللہ علیہ وسلم- انسانیت کے رہنما” مر کزی موضوع پر 23/اکٹوبرتا 5/ نومبر منائی جارہی ہے۔ اس مہم کو مقامی سطح پر بھی کامیاب بنانے اور سیرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو وسیع پیمانے پر باشندگان خدا تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

مہم کے دوران شہر بیدر کے مقامی سطح پر انجام دی جانے والی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم مہم جناب محمد رفیق احمد صاحب نے بتایا کہ انفرادی ملاقاتوں کے ذریعے اس مہم کے پیغام کو وسیع پیمانے پر پہنچایا جائے گا، بلخصوص معززینِ شہر، اساتذہ برادری، پولیس ڈیپارٹمنٹ، سرکاری افسران اور دیگر کی فہرست ترتیب دے کر ان سے خصوصی ملاقات کے ذریعے سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق کتابیں اور لٹریچر تقسیم کیا جائے گا۔ اس دوران ممکنہ حد تک نئے افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے کنڑی اور انگریزی زبان میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مشتمل کتابوں کو بطور تحفہ پیش کیا جائے گا۔علاوہ ازیں دوران مہم تبادلہ خیال کا پروگرام شہر کے مختلف علاقوں پر کیا جائے گا، ان چھوٹے چھوٹے پروگرامس شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے، جس میں اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق برادران وطن کے مختلف شبہات کو دور کیا جائے گا۔ اور مہم کے ہر دن ایک پوسٹر سوشل میڈیا کے ذریعے عام کیا جائے گا۔

مہم کے دوران ضلع بیدر کی سطح پرعوامی (بلخصوص برادران وطن کے لیے) تحریری مقابلہ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں عمر کی کوئی قید نہیں رہے گی، جسکا موضوٕع “حضور صلی اللہ علیہ وسلم- انسانیت کے رہنما” رہےگا، جو کنڑی/ہندی/انگریزی زبان میں ہی لکھے جائیں گے۔ ۔ضلعی سطح پر منعقد اس مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کو نقد انعامات اور توصیفی اسنادات سے نوازا جائے گا۔مہم کے دوران ایک روزہ صفائی مہم کا پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں وابستگان جماعت مل کر لیا جائے گا۔ انسانیت کی خدمت ہر وقت انجام دینے کے لیے اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کے قیام سے متعلق بیداری پیدا کی جائے گی۔ اور بلڈ گروپ کی تشخیص کے لیے ہر وارڈ میں کیمپ منعقد کیے جائیں گے، جس میں ایسے افراد اور نوجوانوں کا ریکارڈ اور فہرست ترتیب دی جائیگی جو کسی بھی وقت اپنا بلڈ ڈونیشن کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی تمام تر تفصیلات اور گروپ کی تشخیص کرتے ہوئے اس کا باضابطہ منظم ریکارڈ بنا کر انہیں کارڈ مہیا کیا جائے گا۔

مہم کے دوران عمائدین کے ویڈیو کلپس اور ڈیجیٹل پوسٹر کو برادران وطن تک کثیر تعداد میں پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے گا اور مختلف زبانوں پر مشتمل ہزاروں فولڈر س اور دیگر لٹرہچ کو عوام الناس تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، مقامی سطح پر مختلف اخبارات میں مضامین کو شائع کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ مختلف پیشہ ورانہ ماہرین اور سماجی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر افراد کے لیے خصوصی میٹنگس منعقد کیے جائیں گے علاوہ ازیں خطباتِ جمعہ کے ذریعے بھی امت محمدیہ کے اندر پیغام سیرت کو عام کرنے کی طرف توجہ دلائی جائے گی۔ اور ادارہ ادب اسلامی ہند کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر محمد نظام الدین امیر مقامی جماعتِ اسلامی ہند، بیدر نے امت مسلمہ کے ہر فرد سے اس سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو برادران وطن پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی اپیل کی اور انہوں نے بتایا کہ سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو برادران وطن تک پہنچانا صرف کسی ایک جماعت یا تنظیم کی ذمہ داری ہرگز نہیں ہے، بلکہ امت محمدیہ کا ہر فرد جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا دعوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سےعشق رکھتا ہے اس کی ذمہ داری ہے۔ آپ سے محبت کا تقاضہ بھی ہے کہ جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں جانتا اس تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور پیغام پہنچائے اور سماج کے ہر فرد پر یہ واضح کرے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی انسانیت کے لیے سچے رہنما ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں ہی انسانوں کی نجات ممکن ہے۔

محمد رفیق احمد ناظم مہم نے مذہبی نفرت کے اس ماحول اور حالات میں ظہار تمام برادران ہے جن کے ذریعے انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے اور کنڑی زبان پر مشتمل اسلامی لٹریچر کی وسیع پیمانے پر تقسیم کے لیے تمام امت مسلمہ کے ہر فرد سے عملی طورپر شرکت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اسلام اور سیرت کے پیغام کو پیش کرنے کے موقع بہت کم ملتے ہیں ہم اس کو غنیمت جانتے ہوئے اس مہم کے ذریعے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ناظم مہم نے مختلف تنظیموں اور اداروں سے سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کو عام کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور سے گہری محبت کی وابستگی کے تقاضے کو پورا کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی۔ مزید تفصیلات کے لیے 8317485311 پر ربط پیدا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!