ضلع بیدر سے

کریسنٹ پی یو کالج بسواکلیان میں تہنیتی تقریب، مہمان مقررین کا خطاب

بسواکلیان: 21/اکٹوبر(کے ایس) بسواکلیان بہت جلد تعلیمی میدان کا ایک مرکز ہوگا، جہاں سے لوگ اپنے علم کی پیاس کی تکمیل کرینگے،علم کا حاصل کرنا مرد اور عورت پر فرض ہے،اسلئے جہاں تک ہوسکے اُسے حاصل کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار جناب شیخ ذبیح پرنسپل کریسنٹ پی یو کالج بسواکلیان نے طلبہ سے تہنیتی تقریب میں مخاطب کرتے ہوئے بتارہے تھے۔اس موقع پر بسواکلیان کے معززین، طلبہ و سرپرستوں کے علاوہ مہمانِ خصوصی جناب حافظ اسلم جناب نے بھی شرکت کی۔

جناب پرنسپل شیخ ذبیح نے طلباء و طالبات کی ہمت افزئی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور مبارکباد پیش کی اور مزید تعلیمی ترقی کے لئے توجہ دلائی۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کو حاصل کرنے کے لئے جتنی بھی جدوجہد و کوشش کی جائے کم ہے کیونکہ اعلیٰ تعلیم سے ہی ہماری شناخت بہترین معاشرت کی پہچان ہے۔اور ملک کے لئے ہماری تعلیمی صلاحیت کی شناخت ہوسکتی ہے۔ پریسیڈنٹ کریسنٹ کالج جناب منہاج بھولے نے کہا کہ کریسنٹ کالج نے لکش کو اپنی مقاصد کو حاصل کرنے میں شب وروز کوشش میں ہے اور اس کالج کی تعلیمی قابلیت طلبا و طالبات کو مزید بہم پہنچائیگے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بسواکلیان میں تعلیمی بیداری آچکی ہے اور ہر گھر میں تعلیم کی روشنی پہنچائی جارہی ہے جو خوش آئند ہے۔

پروگرام کی کاروائی جناب اسمٰعیل خان نے چلائی۔اور افتتاحی کلمات میں تمام مہمانوں کا استقبا ل کیا۔قراتِ کلام پاک طلحہ متعین نے کیا اور نعت مہک تبسم نے پیش کی۔ پروگرام کے اختتام پر جناب اسمٰعیل خان نے تمام حاضرین سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقعہ پر مزمل جھاریگر نائب صدر کریسنٹ پی یو کالج سوسائیٹی، جناب منہاج بھولے پریسیڈنٹ کریسنٹ پی یو کالج، جناب عبد الرسول،محسین احمد،جناب احتشام اختر،شری متی دیوی، شری متی جوتی، جناب مدثر چابکسوار، جناب سہیل احمد،جناب آصف علی،جناب فرحان اور دیگر شخصیتیں موجود تھے۔

error: Content is protected !!