لٹل فلاور اسکول بسواکلیان میں نیٹ ٹاپر محمد ارباز احمد کو تہنیت
بسواکلیان:21/ اکٹوبر (کے ایس) ناظم شعبہ نشرو اشاعت ادارہ لٹل فلاور اسکول بسواکلیان کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ادارہ لٹل فلاور اسکول بسواکلیان کی جانب سے آل انڈیا نیٹ 85th رینک ٹاپر ریاستی سطح پر 3rd رینک محمد ارباز احمد کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں اور ان کے والد کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ ارباز احمد نے نرسری تا ایس ایس ایل سی تک کی تعلیم لٹل فلاور اسکول بسواکلیان سے حاصل کی ہے اوروہ ایس ایس ایل سی اسکول ٹاپر رہ چکے ہیں۔
اس موقع پر محمد مدثر احمد بھوسگے صدر اسکول ہذا اور محمد اعجاز احمد بھوسگے سیکریٹری، شیخ اکبر علی ٹیریزر اور محمد عبدالقدوس بھولے ہیڈ ماسٹر، واجد نواب مینیجر اسکول نے ارباز احمد کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ساتھ ہی اسکول کے دیگر طلبہ کے لئے ارباز احمد کو ایک بہترین رول ماڈل قرار دیا۔ارباز احمد شاہین ادارہ بیدر سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کرکے نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ادارےکااپنے مادر علمی اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔ بلکہ ملک و ملت کے دیگر طلبہ کے لئے مشعل راہ ثابت ہوئے ہیں۔