ضلع بیدر سے

ہر لمحہ ذکرِ الہی سے ایمانی حرارت تازہ رہتی ہے: الحاج شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب

اللہ تعالیٰ نے تمام کائنات کو رسول کریم ؐ کے نور سے روشن و منور فرمایا ہے: ڈاکٹرالحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی کا خطاب

بیدر: 18/اکٹوبر (اے ایس ایم) اللہ تعالیٰ نے تمام کائنات کو رسول کریم ؐ کے نور سے روشن و منور فرمایا ہے۔ اور اسی نور کی روشنی میں ہم کو اسوہ حسنہئ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ درود شریف پڑھنے سے ایمان پختہ ہوتاہے، جسم میں تقویٰ پیدا ہوتاہے اور حضور ؐ کا دیدار نصیب ہوتاہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر طریقت رہبر شریعت ڈاکٹرالحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں منعقدہ ماہانہ حلقہ کے بعد مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ماہ میلاد النبی ؐ کی مریدین، معتقدین کو پر خلوص مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جو سانس اللہ کے ذکر سے غافل ہے وہ مردہ ہے اور جو سانس اللہ کے ذکر سے مالامال ہے وہ زندہ ہے۔ ہر ہر لمحہ اللہ کے ذکر سے ایمانی حرارت تازہ رہتی ہے۔

محبوب سبحانی حضرت سیدنا شیخ عبدالقادرجیلانی ؒ نے اپنی آخری سانس تک مخلوق خداوندی کو گمراہی سے بچاکر ہدایت کے راستے بتاتے رہے۔اللہ نے آ پ سے دین حق کا عظیم کام لیا۔آپؒ کا گھرانہ اور خود حضرت کی شخصیت بڑی کرامت والی ہے۔ آپ ؒ نے رمضان المبارک میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کبھی اپنی ماں کا دودھ نہیں پیا۔ 29شعبان المعظم کو بغداد میں چاند کے بارے میں لوگ فکر مند تھے سب مل کر غوث پاکؒ کے مکان آکر آپ ؒ کی والدہ سے دریافت کیاتو حضرت کی والدہ محترمہ نے کہا میرا غوث آج دودھ نہیں پیا اسی اعتبار سے سب نے روزہ رکھا۔ حضرت محبوب سبحانی ؒ نے جس رات کو جلوہ گر ہوئے اسی رات گیلان شریف میں سب لڑکے ہی پیدا ہوئے جن کی تعداد 1100تھی اور تمام کے تمام اولیاء الرحمن تھے۔حضرت سیدنا غوث اعظم ؒ 11ربیع الاول کو حضور کی میلاد پابندی سے منا تے تھے اور یہ ہر ماہ 11ویں شریف کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔ جب بندہ صدق دل سے توبہ کرتاہے تو اس کے گناہ اس طرح جھڑ جاتے ہیں جس طرح جھاڑ سے پتے جھڑ جاتے ہیں۔اللہ کی عبادت ایسی کرو کہ ہمیں اللہ دیکھ رہاہے۔جو بندے اولیاء اللہ سے محبت کرتاہے ہمیشہ فیض حاصل کرتے ہیں۔

ڈاکٹرالحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی نے مریدین و معتقدین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پانچوں وقتوں کی نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے ماں باپ،بزرگوں، علمائے مشائخین، پیر و مرشد کا ادب و احترام کریں اور اپنے دلوں سے کینہ، بغض، عناد، چغلی، دوسروں کی غیبت کرنے کے عمل کو اپنے دل سے نکال دیں۔اور تمام گناہوں سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں۔انہوں نے بتایا کہ حضرت سید مستان شاہ خلیفہ قادری الشطاری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت شاہ سید عبدالقادرقادری گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری ؒ نے آستانہ قادریہ پر تشریف لائے۔ جن کا شایا ن شان استقبال کیا گیا۔ انہیں شال و گلپوشی کے ذریعہ زبر دست تہنیت پیش کی گئی۔ کوئڈ 19قونین کے مطابق تمام حاضرین کو سنا ٹائزر کے ساتھ ساتھ چہرے پہ ماسک وغیرہ کے ساتھ زیارت کا موقع دیا گیا۔شہ نشین پر محمد لئیق احمد قادری بگدلی موجود تھے۔حافظ محمد شہنواز نلدرگ کی قرات کلام پاک سے جلسہ کی کار وائی کا آغاز ہوا ور انہوں نے حمد،نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ سلام و فاتحہ دعائے سلامتی کے بعد یہ روحانی محفل تکمیل پذیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!