گمنام شعراء کو دنیا سے متعارف کروانا بزمِ امیدِ فردا کا قابلِ ستائش اقدام: سید عرفان اللہ
”ایک ملاقات مشاہیرِ کرناٹک“ کے نام کتاب ترتیب دینے کا ارادہ ہے: سید عرفان اللہ
”صفدر علی خان المعرف تاج اشرفی جیسے گمنام شعراء کو دنیا سے متعارف کروانا بزم کے لئے فخر کی بات ہے۔ آپ ایک سماجی خدمت گذار ہونے کے باوجود اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر جن طرحی مشاعروں میں شرکت کرتے ہیں وہ قابلِ ستائش اور نوجوان نسل کے لئے مثلِ راہ ہے“ سید عرفان اللہ قادری بروز ہفتہ 17 اکتوبر 2020 فیس بک آن لائن لنک www.facebook.com/smirfanulla پر ایک ملاقات ”صفدر علی خان عرف تاج اشرفی کے ساتھ“ میں استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
عرفان اللہ نے کہا کہ ”ہم ایک ملاقات کسی ادبی شخصیت کے ساتھ اب ہر ہفتہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان شاء اللہ جلد ہی ”ایک ملاقات مشاہیرِ کرناٹک“ کے ساتھ کتابی شکل میں شائع کریں گے“۔ صفدر علی خان عرف تاج اشرفی ملاقاتی نشست میں اپنے پرانے دور کو یاد کیا اور کہا کہ ”بزمِ الصدا کے مشاعرہ میں مجھے جب انعام دیا گیا اس وقت میں نے سمجھ لیا کہ اب میں مشاعرہ کے میدان میں کامیاب ہو گیا ہوں“۔
گفتگو کے دوران عبدالعزیز داغ نے کہا کہ ”اشرفی صاحب جیسے شعراء ہماری ریاستِ کرناٹک کی شان ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہونا چائیے۔ کورونا دور میں تاج اشرفی صاحب نے جو اپنی خدمات پوری ایمانداری اور خلوص کے ساتھ نبھائی وہ یقینا قابلِ ستائش ہے“۔ اکمل خان- یم یس پالیہ، سردار وہاب دانش، عبدالعلیم اور عنایت اللہ-منڈیا بطور مہمانانِ شامل رہے۔ مجاہد احمد عمری نے تلاوتِ آیاتِ ربانی ادا کئے۔ تاج اشرفی نے حمدیہ کلمات ادا کئے۔ عبدالوہاب سردار دانش، سید تبریز -بنگلور اور تاج اشرفی نے نعت کا نظرانہ پیش کیا۔پروگرام کی نظامت عبدالعزیز داغ نے کی۔ سید عرفان اللہ قادری، سرپرست، بزمِ امیدِ فردا کے شکریہ کے ساتھ نشست کے اختتام کا اعلان ہوا۔