پربھو چوہان انچارج منسٹر ضلع بیدرویادگیر کا دورہ بسواکلیان، بی نارائین راؤ کے اہلِ خانہ سے کی مُلاقات
بسواکلیان: 18/اکٹوبر (کے ایس) پربھو چوہان وزیر برائے مویشی پالن کرنا ٹکا و انچارج منسٹر ضلع بیدر،یادگیر نے تعلقہ بسواکلیان کے دورے کے موقع پر انہوں نے انجہانی بی نارائن راؤ کی اہلیہ سے مُلاقات کرکے بتایا کہ بی نارائین راؤ ایک متحرک اور بے باک بے لوث شخصیت کے مالک تھے،ذات پات پر وہ یقین نہیں رکھتے۔انہوں نے غریبوں کے لئے چٹان کی طرح تھے اور وہ ایک معمولی خاندان سے اُبھر کر ریاستی سطح کے لیڈروں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انکی اچانک موت پر بیدر ضلع کے عوام نقصان ہو اہے۔
یاد رہے کہ ایک زمانے میں پربھو چوہا ن اور بی نارائن راؤ کا یارانہ تھا اور وہ دونوں مل کر سیاسی زندگی کا سفر کئے تھے۔ بیدر ضلع کے لیڈرشپ میں دونوں ایک دوسرے سے اشتراک کیا کرتے تھے۔اس موقع پر گوتم فرزند اور اہلیہ موجود تھے اور انکے ساتھ سابقہ رکن اسمبلی ملیک ارجن کھوبا،رکن ضلع پنچایت گنڈو ریڈی،سنجے پٹواری،اشوک بُکرانے،شیوانند مٹھالکر،دتورامنہ سوریا کانتھ،سچین راتھوڑ،انیل بھُسارے سابقہ ضلع پریشت صدر،شرنوں سلگر،وغیرہ موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے مستاپور ڈیم کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے غریب کسانوں کی جو فصلیں برباد ہوئی ہیں اسکے تعلق سے انہوں نے وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس یڈی یورپا سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم آپکے ساتھ ہیں۔اسکے علاوہ وہ بی نارائن راؤ کی سمادھی بھی گئے اور انکے افراد خاندان سے ملاقات کی۔اسکے بعد انہوں نے سرکاری فرسٹ گریڈ ڈگری کالج کے اساتذہ سے ملاقات کی۔ اسکے بعد انہوں نے سرکاری فرسٹ گریڈ ڈگری کالج کے اساتذہ سے ملاقات کی اور کہا کہ جو سمال مشرق میں ایم ایل سی انتخابات ہونے جارہے ہیں اُن انتخابات میں بی جے پی امیدوار کی حمایت کرنے کی اپیل بھی کی۔علاوہ ازیں انہوں نے بسواکلیان آٹونگر میں جو مسائل چل رہے ہیں اسکو مل کر حل کرنے کی وہاں کے مقامی عوام سے گذارش کی۔