ضلع بیدر سے

بسواکلیان کریسنٹ پی یو کالج کے نیٹ امتحان میں شاندار نتائج

بسواکلیان: 18/اکٹوبر (کے ایس) کریسنٹ پی یو کالج بسواکلیان کے نیٹ امتحان میں شاندار نتائج آئے ہیں،تفصیلات کے بموجب کریسنٹ پی یو کالج کے گذشتہ چار سالوں سے بہترین نتائج آرہے ہیں،جسکی وجہ سے شہر بسواکلیان کی سطح پر ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی کالج کے بہترین نتائج آئے ہیں۔

طالب علم سید عباد اللہ ولد سید نوراللہ نے 394مارکس حاصل کرکہ کالج میں پہلا مقام حاصل کیا جنکا ہال ٹکٹ نمبر 2705012417،طالبہ صیدہ حُسینہ بنت سید تاج الدین نے 381مارکس حاصل کرکہ دوسرا مقام حاصل کیا جنکا ہال ٹکٹ نمبر 2705119093ہے۔سُمیہ بنت اسمٰعیل375نشانات حاصل کرکہ کالج سے تیسرا مقام حاصل کیا،سیدہ سیما نسرین بنت سید ذاکر 368نشانات حاصل کرکہ کالج سے چوتھا مقام حاصل کیا،نیہا گریدھار جوشی بنت گیریدھار جوشی نے 362نشانات حاصل کیا ہے۔مدہت تسنیم بنت تاج الدین نے 358نشانات حاصل کیا،افشان آفرین بنت غلام احمد نے 351نشانات حاصل کئے ہیں،عبدالکلام آزاد ولد مرحوم ابراہیم صاحب نے 328نشانات حاصل کئے ہیں۔ادیبا تسکین ولد محمد مُنیر نے 265نشانات حاصل کئے ہیں اور ازمینا ناز بنت عبد الغنی نے 253نشانات حاصل کئے ہیں۔

جناب شیخ ذبیح پرنسپل کریسنٹ پی یو کالج نے طلباء و اولیاء طلباء اور ٹیچنگ اسٹاف کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ انتظامیہ کی موثر منصوبہ بندی اور اساتذہ و طلباء کی شب وروز کی سخت محنت کا ثمرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!