مجاہد پاشاہ قریشی کوبسواکلیان میں تعلیمی اور سماجی خدمات کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔
بسواکلیان:30 مارچ(اے این ایس) شہر بسوا کلیان کی معروف تنظیم بسویشور چترا کلا سنستھا کی جانب سے محمد مجاہد پاشاہ قریشی کو ان کی تعلیمی اور سماجی خدمات کیلئے اعزاز سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے بموجب بسویشور چترا کلاسنستھا، بسوا کلیان جو کہ اپنی سلور جوبلی تقریب منارہی ہے۔ اس تقریب میں صدر الفرقان ایجوکیشنل ٹرسٹ بسواکلیان کے تحت چلائے جانے والے آئیڈیل گلوبل پبلک اسکول و پی یو کالج کے روح رواں مجاہد پاشاہ قریشی کو اس تقریب میں خصوصی مدعو کیا گیاتھا۔ جہاں پرموصوف کے تعلیمی اور سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے شال پوشی وگل پوشی کرتے ہوئے مومنٹو کے ساتھ یہ اعزاز پیش کیا گیا۔ اس موقع پر یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئےانہوں نے تنظیم کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیااوراپنی خدمات کو جاری رکھنے عزم ظاہر کیا۔