علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ایس آئی او بیدر یونٹ کی جانب سے 6 تا 14 اپریل سمر اسلامک کیمپ کا انعقاد

بیدر: 30مارچ (اے این ایس)آرگنائزر سمر اسلامک کیمپ 2019 اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او )بیدر یونٹ کی جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب ایس آئی او بیدر یونٹ کےزیر اہتمام 7 تا 14 سال کے طلبہ کے لئے6 تا 14 اپریل 2019 سمر اسلامک کیمپ کا انعقادعمل میں آئے گا۔

اس کیمپ میں اسلامی معلومات ،شخصیت کا ارتقاء ،ڈاکومنٹریز شوز، مختلف مقابلہ جات و دیگر سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ یہ کیمپ صبح9:00 تا 30: 11 بجے تک الامین اردو ہائی اسکول بوائز قلعہ روڈ بیدر میں منعقد ہوگا۔ پریس نوٹ کے مطابق داخلہ کی فیس 50 روپیہ ہو گی۔ اولیاء طلبہ سے گزارش کی گئی ہے کہ نشستی محدود ہیں داخلے کے لئے عجلت کریں۔

واضح رہے کہ ایس آئی او نوعمر طلبہ میں اسلامی شعور اور دینی معلومات کے اضافے کے لئے اس طرح کےکیمپس ہمیشہ منعقد کرتے آرہی ہے۔ گذشتہ کئی برسوں سے تربیتی کیمپس کے ذریعے طلبہ میں دینی شعور اور شخصیت کے ارتقا کے لئےخصوصی توجہ دی ہے۔ پریس نوٹ کے آخر میں محمد عاقب حسین صدر مقامی ایس آی او بیدر یونٹ نے بالخصوص والدین سے گزارش کی ہیکہ اس کیمپ میں اپنے بچوں کو داخلہ دلوا کرگرمائی تعطیلات میں اسلامی معلومات اور دینی شعور پیدا کرنے کے لئے موقع عنایت کریں۔ مزید تفصیلات کے لئےان نمبرات 8747851283 ،8884807873 ،9035313727 پر ربط پیدا کریں۔.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!