یوشیہدے سوگا جاپان کے نئے وزیراعظم منتخب، پی ایم مودی نے دی مبارک باد
یوشیہدے سوگا جاپان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔ قبل ازیں، جاپان کی حکمران جماعت نے وزیر کابینہ اور سابق وزیر اعظم شینزو ابے کے حامی یوشیہدے سوگا کو جماعت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق 71 سالہ یوشیہدے سوگا نے حکمران جماعت لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی قیادت کے ووٹنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی، جس کے بعد ان کے وزیراعظم بننے کے لیے راستہ ہموار ہو گیا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوشیہدے سوگا کے جاپان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔