بسواکلیان: رکن اسمبلی کے لیے لنگایت سماج میں کانگریس پارٹی ٹکٹ کا دعوے دار میں ہوں: مٹھ پتی سوامی
بسواکلیان: 4/اکٹوبر (کے ایس) تعلقہ بسواکلیان میں عوام پُرسکون اور اچھے ماحول کو پسند کرتے ہیں۔ اور وہ اپنے لئے اچھے اُمیدوار کا بھی انتخاب کرنا بہتر جانتے ہیں۔ بسواکلیان 52سال کے عرصہ میں کانگریس پارٹی نے کوئی لنگایت کو ٹکٹ نہیں دیا گیا اور موقع ہیکہ بسواکلیان سے کسی لنگایت کو ٹکٹ دیا جانا چاہئے۔ پھر بھی پارٹی جو بھی فیصلہ کریگی ہم پارٹی کو سپورٹ کرینگے۔ اگر بی نارائن راوٴ کے فیملی کو ٹکٹ ملتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں اور لنگایت سماج کو ملتا ہے تو میں مقامی طور پر ٹکٹ کا دعوے دار ہوں۔ یہ باتیں مٹھ پتی سوامی نے اپنے ایک پریس میٹ میں بتایا۔
مزید انہوں نے بتایا کہ انجہانی بی نارائن راؤ کے اچانک انتقال سے بسواکلیان کے ترقیاتی کام بند ہیں۔اور الیکشن کے بعد ہی منتخبہ اُمیدوار اس کام کو کرینگے۔اس لئے عوام کا فرض ہیکہ وہ اچھے اُمیدوار کا انتخاب کریں اور بسواکلیان کے ترقیاتی کام انجام دینے میں مددگار ثابت ہونگے۔
آنجہانی رکن اسمبلی اچانک انتقال سے بسواکلیان ایک اچھے مخلص بے باک نڈر لیڈر سے محروم انکی کمی کو پورا کرنا مشکل ہے۔ بسواکلیان پر امن شانتی کا مقام بسونا کا مقدس مقام ہے۔اس مقام پر اچھےعوام رہتے ہیں۔اور خواجہ سید تاج الدین کا مسکن سکونت گاہ ہے۔اور یہاں ایک دوسرے میں تال میل اورآپس میں مل جل کر رہتے ہیں۔اس لئے عوام کا فرض ہے کہ وہ اسمبلی الیکشن کے لئے مقامی اُمیدوار کو ہی اپنا ووٹ دیں۔ تاکہ بی نارائن راؤ کے چھوٹے ہوئے کام کی تکمیل اورانوبھو منٹپ کی ترقی اور اس تعلقہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے بہتر ہو۔ اس موقع پر اکرام الدین کھادی والے ہیلپ لائین موجودتھے۔