تازہ خبریںعلاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بیدر حلقہ سے ایشور کھنڈرے ، سی یم ابراہیم اور وجئے سنگھ کے نام پیش کئے ہیں۔ کرناٹک کانگریس الیکشن کمیٹی

بنگلورو،9؍مارچ ۔ کرناٹک کانگریس الیکشن کمیٹی کا کل یہاں ایک اجلاس ہوا ،جس میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کے بارے میں تبادلہ  خیالات کیاگیا۔28؍میں سے 10؍کانگریس ارکان پارلیمان کے پاس ہیں جب کہ 2؍جنتادل سیکولر (جے ڈی یس) کے ارکان ہیں۔ باقی تمام سیٹوں کے لئے کمیٹی نے ممکنہ امیدواروں کی فہرست تیارکی۔ مزید غورکے لئے اس فہرست کو کانگریس اعلیٰ قیادت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ بیدر ،کوپل اور بنگلور سنٹرل جیسے حلقوں میں 3؍سے زیادہ دعویدار ہیں۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی ) کی اس کمیٹی نے بنگلور جنوبی اور داونگیرے جیسے چند حلقوں کے لئے صرف ایک نام کی تجویز بھی پیش کی ہے ۔ حالانکہ اجلاس میں ریاستی کانگریس کے تمام لیڈر شریک تھے لیکن اکثر کا خیال ہے کہ یہ پورا عمل بیکار ہے کیونکہ ایسی فہرستوں پر غور کئے جانے کا امکان نہیں ہے۔ اس اجلاس میں شریک کانگریس کے ایک اعلیٰ قائد نے کہا ’’ امیدواروں کے بارے میں فیصلہ ریاست کے بمشکل صرف 3؍قائدین نئی دہلی میں قومی قائدین کے ساتھ مل کر کریں گے۔ ہماری رائے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ یہ اجلاس صرف رسمی طور پر ہواہے۔ تاہم کمیٹی کے اجلاس میں ان سیٹوں کو یوں ہی چھوڑ دینے کا فیصلہ کیاگیا جہاں سے کانگریس اور جے ڈی یس کے لیڈر ارکان پارلیمان ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کی الیکشن کمیٹی نے بیدر حلقہ سے ایشور کھنڈرے ، سی یم ابراہیم اور وجئے سنگھ کے نام پیش کئے ہیں۔ باگل کوٹ سے بائیکامیٹی ،وینا کاشنپور اور اجئے کمار سرنائک متوقع امیدوار ہیں۔ دھارواڑ حلقہ سے ممکنہ امیدوار ونئے کلکرنی شاکر سندی اور ویرنا متی کٹی ہیں۔ ہاویری سے بسوا راج شیوناور، سلیم احمد اور ڈی آر پاٹل، داونگیرے سے یس یس ملیکارجن۔ شمالی کنڑا سے ہریشانت دیشپانڈے، نویدتھ آلوا اور بھیمنا نائک۔ اڈپی چک منگلور سے آرتی کرشنا، پرمود مادھو راج اور بی کے ہری پرساد۔ منگلور (جنوبی کنڑا) سے رماناتھ رائے ،محی الدین باوا اورایوان ڈیسوزا۔ بنگلورسنٹرل سے رضوان ارشد، بی کے ہری پرساد، آر روشن بیگ اور ایچ ٹی سانگلیانا۔ بنگلور جنوبی سے پریا کرشنا، بنگلور شمالی سے سی نارائن سوامی، یم آر سیتارمن ، بی یل شنکر، آر راج کمار اور بی وی سرینواس اور میسور سے وجئے شنکر اور سورج ہیگڈے۔
وجئے پور سے راجو الاگور ،پرکاش راتھوڑ ،کانتا نائک اور شیو راج تنگڑگی امیدواری کی دوڑ میں رکھے گئے ہیں۔ کوپل کے لئے 4؍نام بسوناگوڈا باڈرالی، بسوا راج یتنال، ویرپکشپا اور بسوا راج رایا ریڈی کے نام ہیں۔ بیلگاوی سے انجلی نمبالکر، چناراج ہیبالکر، ناگراج یادو، امیش جارکی ہولی اور وویک راؤ کے نام رکھے گئے ہیں۔ ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!