علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

گلبرگہ: حامد فیصل صدیقی کو عطاء منصب قضاءت، تقریب میں مذہبی رہنماؤں، سیاسی قائدین اور عمائدین کی شرکت

مشائخین، علماء کرام، مختلف مذہبی رہنماؤں، سیاسی قائدین اور عمائدین کی کثیر تعداد میں شرکت 

گلبرگہ: 5/اکٹوبر(اے ایس ایم) صدر قاضی گلبرگہ مولانا الحاج قاضٰی محمد حسین صدیقی کے انتقال کے بعد 4اکتوبر کو بمقام سادات فنکشن ہال، گلبرگہ ان کے فرزند اکبر جناب حامد فیصل صدیقی کو عطاء منصب جلیلہ قضائت کی تقریب منعقد ہوئی۔ فضیلت مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضال الدین جنیدی المعروف بہ سراج بابا صاحب بارگاہ حضرت شیخ دکن ؒ شیخ روضہ گلبرگہ اور فضیلت مآب حضرت سید شاہ ید اللہ حسینی المعروف نظام بابا صاحب جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرتگنج بخش ؒ نے ڈاکٹر قاضی حامد فیصل صدیقی صاحب کو شایہ و شملہ پہنا کر ان کی دستار بندی کی۔

اس موقع پر درویش حضرات، فقراء حضرات اور مختلف بارگاہوں کے مشائیخین، علماء کرام اور شہر کے معزز عمائیدین کی موجودگی میں انھیں منصب قضائت کی ذمہ داری پر مشتمل  دی گئی تحریر گویا سندمولانا حافظ محمد فخر الدین نے پڑھ کر سنائی۔   شہر کی اہم ترین شخصیات میں سے شریمتی انیتا ریڈی رکناسمبلی تیلنگانہ، شری تپنا کمکنور رکن قانون ساز کونسل،،مذہبی رہنماء حضرات گرمیت سنگھ سلوچا،چرچ کے فادر،، تقدس مآب حضرت سید شاہ مجاہد حسینی، سجادہ نشین بارگاہ برہان پور، مہاراشٹرا کے علاوہ کی کثیر تعداد میں عمائیدین شہر نے اس تقریب میں شرکت کی۔

ابتداء میں تقدس مآب حضرت سراج بابا کے فرزند اکبر شیخ محمد طاہر علاء الدین جنیدی عرف طاہر باباکی قراء ت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ جب کہ موصوف کے فرزند اصغر شیخ محمد طیب جنیدی عرف طیب بابا بے بارگاہ رسالت مآب میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔جناب قاضی محمد رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود نے مہمانان کا استقبال کیا۔ شہ نشین پر حضرت قاضی صاحب کے افراد خاندان اورصدیقی خاندان کے بزرگ حضرات بھی رونق افروز تھے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!