بزمِ اُمیدِ فردا اور مدرسہٴ قاری امداد اللہ انجم سعودی قرآت اکیڈمی، بنگلور کے زیرِ اہتمام ”محفلِ حمد و نعت“ کا انعقاد
عصری تعلیم پانے والے دینی تعلیم سے بھی سرفراز ہونا وقت کی اہم ضرورت: محمود خان سراجی
بنگلورو: 4/اکٹوبر (پریس ریلیز) بزمِ امیدِ فردا کے زیرِ اہتمام بااشتراک مدرسہٴ قاری امداد اللہ انجم سعودی قرآت اکیڈمی، بنگلور ”حمد و نعت“ کی محفل کا انعقاد بروز ہفتہ 3 اکتوبر 2020 فیس بک آن لائن لنک www.facebook.com/smirfanulla پرمنعقد ہوا۔بزمِ امیدِ فردا کے سرپرست سید عرفان اللہ قادری نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”آج کی نشست کی خاص بات یہ رہی کہ اس محفل میں انگریزی تعلیم پانے والے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ عربی مدرسہ کے بچے ہی اس طرح کی محفلوں میں حصہ لیتے ہیں اور داد و تحسین حاصل کرتے ہیں۔ مگر آج کی اس محفل نے یہ ثابت کردیا کہ اگر ہم عصری یا غیر اردو تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ پر محنت کریں تو یقینا بہترین نتائج اور کامیاب محفلوں کا انعقاد ہوتا رہے گا۔ یقینا مدرسۂ قاری امداد اللہ انجم سعودی قرآت اکیڈمی، بنگلور کے چیرمین انہر سعودی قابلِ تعریف ہیں جو آ پ اس طرح کی محنت سر انجام دے رہے ہیں۔ دیگر اداروں کو بھی چاہئے کہ وہ بھی اس تحریک کو آگے لے جائیں۔ محفل کی صدارت محمود خان نے کی۔
انہوں نے کہا کہ ”مجھے خوشی ہے کہ ہمارے علاقہ میں غیر عربی مدرسہ کے طلبہ بھی اتنا اچھا حمد و نعت پیش کرسکتے ہیں۔ بزمِ امیدِ فردا مبارک باد کا مستحق ہے جو ایسے اداروں کی نشاندہی کرتا ہے اور ایسے بچوں کوسامعین کے روبرو پیش کرتا ہے۔ انہر سعودی کی محنت بہت خوب رنگ لا رہی ہے، میرے خواہش ہے کہ اور ایسے بچوں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں بھی ایسے مواقع فراہم کئے جائیں۔“ حافظ محمود خان سراجی، بانی و مہتمم مدرسۂ عربیہ نجم الاسلام نے صدارت کے فرائض انجام دئے اور الحاج عبدالوہاب سردار دانش، بانی و معتمد، کاروانِ اردو ادب، مولانا محمد تبارک رشیدی، عالیجناب اکمل خان- یم یس پالیہ، حافظ و قاری سید محمد تبریز مہمانانِ خصوصی رہے۔
حافظ محمد عمیس سلمہ، سید محمد ابوذر سلمہ، محمد زید سلمہ، محمد طیب سلمہ، محمد حارث سلمہ، محمد حذیفہ سلمہ نے اس پرنور مسابقہ حمد و نعت میں حصہ لیا۔ جناب انہر سعودی اور سید تبریز نے آئے ہوئے طلبہ کو چند نصیحتیں کیں اور سید عرفان اللہ کے اسرار پر نعت بھی پیش کئے۔ حافظ محمد شریم سلمہ نے آیاتِ تلاوتِ ربانی ادا کئے، حمدیہ کلمات سید محمد طیب، دعائے نظم سیدہ حفصہ، صفیہ خانم، سعدیہ انم خانم اور نظم محمد حارث سلمہ نے پیش کیا اس نورانی محفل کی نظامت انہر سعودی نے کی۔حافظ و قاری سید تبریز نے دعائے کلمات ادا کئے۔سید عرفان اللہ قادری، سرپرست، بزمِ امیدِ فردا نے تمام حاضرین و ناظرین کا شکریہ ادا کیا اوراسی کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔