ہاتھرس معاملہ: راہل-پرینکا پہنچے متاثرہ فیملی کے گھر، گلے سے لپٹ کر رو پڑی والدہ
پرینکا گاندھی سے لپٹ کر رو پڑی متاثرہ کی والدہ
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ہاتھرس متاثرہ فیملی کی طویل بات چیت ہوئی۔ ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جب پرینکا گاندھی متاثرہ فیملی سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچیں تو اجتماعی عصمت دری کی شکار اور بعد میں علاج کے دوران اسپتال میں موت کی نیند سونے والی معصوم لڑکی کی والدہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ پرینکا گاندھی سے لپٹ کر اپنا درد بیان کرنے کے بعد والدہ نے انھیں تکلیف کی پوری داستان بھی سنائی۔
ہاتھرس متاثرہ فیملی کے گھر پر پولس کا سخت پہرہ، راہل-پرینکا کی ہوئی ملاقات
ہاتھرس متاثرہ فیملی سے ملاقات کے لیے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پہنچ گئے ہیں اور موصولہ اطلاعات کے مطابق کانگریس لیڈران کی متاثرہ فیملی سے طویل گفتگو بھی ہوئی۔ اس درمیان علاقے میں پولس کی کثیر تعداد موجود ہے اور خصوصی طور پر متاثرہ فیملی کے گھر کے باہر پولس کا زبردست پہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
راہل-پرینکا پہنچے متاثرہ فیملی کے گھر
اتر پردیش واقع ہاتھرس میں دلت لڑکی کے ساتھ ہوئی درندگی پر جاری ہنگاموں کے درمیان کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی متاثرہ فیملی سے ملاقات کرنے ہاتھرس پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق شام 7.20 بجے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ہاتھرس پہنچے۔ اس وقت دونوں لیڈران متاثرہ فیملی سے ملاقات کر رہے ہیں اور نصف گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی دونوں گھر کے اندر ہی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راہل اور پرینکا کے ساتھ کے سی وینوگوپال، ادھیر رنجن چودھری اور پی ایل پونیا بھی موجود ہیں۔