ضلع بیدر سے

بسواکلیان: راستوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان، آخر کب تک لاپرواہ رہیں گے متعلقہ عہدیداران!

بسواکلیان: 28/ستمبر (کے ایس) بسواکلیان میں گزشتہ دنوں کی مسلسل بارش سے راستوں کی حالت خراب ہونے سے عوام کو اپنی منزل تک جانے کے لئے مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔خصوصی طور پر بسواکلیان سے ہلسور جانے والی روڈ ایک عرصہ سے تعمیر کی راہ تک رہی ہے۔ لیکن آج تک اس روڈ کا کام تعطل کا شکار ہے، جس سے عوام کو دشواریوں سے گُزرنا پڑرہا ہے۔ بڑی گاڑیاں، بس،ٹرک،لاری،کاروں کو جانے کے لئے بہت مشکلات سے گُزرنا پڑ رہا ہے۔ بعض اوقات اس راستے کو جانے کے لئے ایک کرن کو بھی ساتھ لیکر جانا پڑ رہا تاکہ گاڑی کیچڑ میں پھنس جانے پر وہ کِرن اس گاڑی کے لئے کام آئے۔ ٹی وی چینلس،اخبارات،عوامی احتجاج کا سامنا کرنے کے بعد بھی اربابِ مجاز اس راستے کو تعمیر کرنے میں ناکام ثابت ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اب یہاں کی عوام نے اس راستے سے گُزرنے والوں کو جو نقصانا ت ہورہے ہیں اُسکی تلاشی کے لئے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتے ہیں، تاکہ عہدے داروں کو سبق سکھا یا جائے۔اور دوبارہ ایسی غلطی نہ کریں۔ اپنے اختیارات کو استعمال نہ کرنے پر انکو دستوری ڈنڈا استعمال کیا جائے۔تب وہ اپنے آپ کو پہچان سکیں۔

اس سلسلے میں یہاں کے عوام نے بتایا کہ اس راستے میں ہر ایک آدھے گھنٹے پر ایک گاڑی اس روڈ پر پھنس جاتی ہے۔اور مالکانِ گاڑی حیران پریشا ن اس گاڑی کو نکالنے میں اپنا قیمتی وقت کھو بیٹھتے ہیں۔جس سے اُنکے کاروبار اور دوسرے کاروبار پر اثر انداز ہورہا ہے۔جناب عبد الحق سوشل ورکر نے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر اپنے غصہ کا اظہار کیا اور بتایا کہ ایک عرصہ سے اس روڈ پر عوام کے آمدودرفت میں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔اگر جلد سے جلد روڈ کے کام کا آغاز نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج اور قانونی کاروائی کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!