کرناٹک بند احتجاج میں ویلفیئر پارٹی بھی شامل، ریاستی صدر طاہر حُسین کو پولیس نے پھر کیا گرفتار
بنگلورو: 28/ستمبر (پریس ریلیز) عزیز جاگیر دار، میڈیا سکریٹری کے مطابق آج ریاست بھر میں کسانوں کی جانب سے مرکزی حکومت کے کالے قوانین کی مخالفت میں پر زور احتجاج کیا گیا۔ کسانوں کے اس بند کے لئے ویلفیئر پارٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کیا گیا، پارٹی کی جانب سے ریاست بھر میں کسانوں کے ساتھ شامل ہوکر احتجاج کیا گیا۔
بنگلورو میں احتجاج کے دوران ویلفیئر پارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین اور پارٹی کے دیگر کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا۔ ویلفیئر پارٹی کی جانب سے اول دن سے ہی مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے کسان قوانین کی پُر زور مخالفت کی گئی تھی، آج ریاست کے مختلف مقامات پر پارٹی کے ذمہ دارون نے اس بند میں حصہ لیا اور پولیس کی جانب سے ذمہ داروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
ویلفیئر پارٹی حکومت کے ان کارپوریٹ کمنپنوں کو سہلوت پہنچانے کے لئے بنائے گئے ان قوانین کے خلاف اس وقت تک احتجاج کرتی رہے گی جب تک کہ حکومت ان قوانین کو واپس نہیں لیتی،کسان اس ملک کی معیشت کی ریڈ کی ہڈی ہے،مرکزی حکومت کسان کی کمر توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کسانوں کے ساتھ کی گئی یہ چھیڑ چھاڑ آئندہ دنوں مرکزی حکومت اور اور ریاستی حکومت لئے سمِ قاتل ثابت ہوگی۔ پارٹی حکومت سے مانگ کرتی ہے کہ کسان مخالف قوانین فوراً واپس لے۔