گلبرگہ: لاری اور کار میں بھیانک ٹکر، حاملہ خاتون سمیت 7 ہلاک
گلبرگہ: 27/ ستمبر(اے این این) آج گلبرگہ ضلع میں سا ولگی کراس پر لاری اور کار میں بھیانک ٹکر کی وجہ سے ایک دردناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں 7 لوگوں کی موت واقع ہوئی، مرنے والوں میں ایک حاملہ عورت کے علاوہ 3 دیگرعورتیں اور تین مرد شامل ہیں جو الند کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ تمام مہلوکین کا تعلق الند سے ہے۔

مرنے والوں میں عرفانہ بیگم 25 سالہ، رضیہ بیگم 25 سالہ، عابدہ بیگم 25 سالہ، زیتون بی 60 سالہ، محمد علی 38 سالہ، شوکت علی 29 سالہ شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ تمام افراد حاملہ عورت کی ڈیلیوری کے لیے الند سے گلبرگہ جارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کلبرگی ضلع ٹرافک پولیس سٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔