ضلع بیدر سے

بیدر میں زنانہ میت کے غسل، تجہیز و تکفین کی عملی تربیت کیمپ کا کامیاب انعقاد

بیدر: 27/ستمبر(اے ایس ایم) جناب الحاج سید منصور احمد قادری انجنئیر معتمد صفا بیت المال بیدر ایک پریس نوٹ کے مطابق آج صفا بیت المال بیدر کی جانب سے شاہین کیمپس احمد باغ گولہ خانہ بیدر میں زنانہ میت کے غسل اور تجہیز و تکفین کی عملی تربیت کیلئے ایک تربیتی کیمپ رکھا گیا ہے۔ اس کے لئے حیدرآباد کی معروف عالمہ محترمہ ذکیہ آپا صاحبہ ناظم مدرسہ ریاض البنات ملک پیٹ تشریف لائی تھیں۔ اُنہوں نے پہلے تو حاضرین کو میت سے متعلق سیر حاصل معلوماتی خطاب فرمایا اور بیمار کی عیادت اور وقت نزع کس طرح کے اعمال کئے جائیں ساری باتیں قرآن اور حدیث کی روشنی میں بیان فرمائی اور پھر میت کے غسل کی عملی تربیت بھی فرمائی اس کے بعد کس طرح زنانہ میت کو کفن پہنایا جائے اور تکفین میں کن کن چیزوں کا خاص خیال رکھا جائے نہایت ہی سہل اورآسان طریقے سے تربیت فرمائی۔ حاضر خواتین و طالبات باالخصوص محترمہ مہر میڈم صاحبہ کا تاثر تھا کہ اس ضمن میں آج تک جتنے تربیتی کیمپ ہوئے ہیں یہ تربیتی کیمپ اُن سب میں ممتاز تھا اور باجی محترمہ ذکیہ آپا کا انداز نہایت ہی سہل اور آسان تھا کیمپ کے اختتام سے قبل صدر صفا بیت المال بیدر کے مولانا مونس کرمانی اور معتمد سید منصور احمد قادری نے تمام شرکاء میں اسی عنوان پر مولانا حبیب الرحمن حسامی کے لکھے ہوئے کتابچے بھی تقسیم کئے اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ جو خواتین اور لڑکیاں آج س کیمپ میں تربیت حاصل کی ہیں اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ جوخواتین اور لڑکیاں آج اس کیمپ میں تربیت حاصل کی ہیں مستقل میں وہ صرف قوم کی اس ضرورت کو پورا کریں گے بلکہ وہ اس تعمیری کام کے محرک و مبلغ بن کر جہاں بھی میت کو غسل دینے کیلئے جائینگی وہاں میت کے گھر کی دیگر خواتین کو ساتھ لیکر سب کو اس کے طریقے سے واقف کروائیگی۔ آخر میں اُنہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر چیر مین شاہین ادارہ جات سے بھی اظہار تشکر کیا کہ اُنہوں نے نہ صرف اس کار خیر کیلئے اپنا کیمپس دیا بلکہ تمام شرکاء اور مہمانان کے ظہرانے اور چائے کا انتظام بھی کیا اور اپنی ہمیشرہ اور روح رواں شاہین پرائمری و ہائی اسکول محترمہ مہر میڈم کی نگرانی میں اپنے اسٹاف میں خواہش مند اسٹاف کو اس تربیت کیلئے بھیجا صفا بیت المال شاخ بیدر کی جانب ٹرینر محترمہ ذکیہ آپا صاحبہ کا اور اُنہیں یہاں بھیجنے پر حضر ت مولانا غیاث الدین رشادی صدر آل انڈیا صفا بیت المال کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔صدر صفا بیت المال مولانا مونس کرمانی کی دعا پر کیمپ کا اختتام عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!