ضلع بیدر سے

لمپی، جلدی بیماری مویشیوں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوسکتی: وٹرنری آفیسر

بیدر: 27/ستمبر (اے ایس ایم) وٹرنری اسپتال کے لائیو اسٹاک آفیسر محمد خالد آفسر نے بتایا کہ لمپی جلدی بیماری مویشیوں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوسکتی یہ مویشیوں کی معتدی بیماری ہے گائے اور بیل اس مرض میں جلد مبتلا ہوتے ہیں۔ جبکہ بھینس اور بھینسہ پر اس بیماری کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کے لمپی بیماری سے متاثرہ مویشوں کا دودھ اور گوشت کو زیادہ گرم کرکے استعمال کر سکتے ہیں یہ بیماری مویشوں کے خون میں موجود ہوتی ہے ذبح کرنے کے دوران خون بہہ جاتا ہے اگر گوشت میں کچھ جراثیم موجود بھی ہوں تو زیادہ گرم کرنے سے یہ جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں۔

اگر کسی کسان کے گائے اور بیل کو یہ بیماری لگ جاتی ہے تو بلکل نہ گھبرائیں کیونکہ اس بیماری سے مویشوں کی موت نہیں ہوتی بلکہ یہ کمزور ہوجاتے ہیں،اس بیماری کی نشانی یہ ہیکہ مویشوں کی جلد پر چھالے پڑ جاتے ہیں اور انکے پیروں میں سوجن آتی ہے اگر ایسی نشانیاں کسی کسان کو اپنے مویشوں میں نظر آتی ہیں تو اولین فرصت میں وٹرنری اسپتال سے رجوع ہوں اوراس بیماری کی زد میں بکریاں اورمینڈھے بھی آسکتے ہیں۔جس گائے اور بیل کو یہ بیماری لگ جائے تو اسکو اولین فرصت میں دوسرے مویشوں سے الگ رکھیں اور کسی جانور کو اسکے قریب جانے نہ دیں۔

تین دن تک متاثرہ مویشوں کو انجکشن دیا جاتا ہے اور جلد کو لگانے کی دوا دی جاتی ہے جس سے یہ مرض قابو میں آتا ہے۔انہوں نے اپیل کی ہیکہ وہ اس بیماری سے متعلق افواہوں پر کوئی توجہ نہ دیں اگر اس بیماری سے متعلق معلومات حاصل کرنا ہو تو وٹرنری اسپتال سے رجوع ہو ں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!