ٹاپ اسٹوریریاستوں سےمہاراشٹرا

ایک ایسا سرکاری معلم، جو گھر گھر جاکر تدریسی خدمات انجام دینے میں ہے مصروف!

بلڈانہ: 25/ستمبر۔ ملک میں کرونا کی آمد سے ہی الگ الگ تاریخوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور اس کے بعد سے ہی سبھی تعلیمی ادارے بند ہے جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کو لیکر کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

ان حالات میں تعلیمی ادارے آن لائن ذرائع سے تعلیم کا انتظام کر رہےہیں۔ لیکن بچوں کی عمر کے اعتبار سے وسائل دستیاب نہیں ہےجن کے ہاں موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت نہ سے آن لائن تعلیم سے والدین ناخوش نظر آرہے ہیں۔

لیکن ان حالات میں نگر پریشد اردو اپر پرائمری اسکول جلگاؤں جامود ضلع بلڈانہ (مہاراشٹر) کے رحیم خان اسمعیل خان ( شکشکن سیوک) ایک مثال بن کر سامنے آئے ہے جو آن لائن تعلیم کے ساتھ ساتھ ان طالب علم کو انفرادی طور پر گھر گھر جاکر دوران لاک ڈاؤن تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں جو وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم محروم رہ پا رہے ہیں۔ اس مثالی قدم سے والدین میں بہت خوشی کا ماحول ہے اور طالب علم بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

بلا شبہ رحیم خان سر کا یہ عمل واقعی میں ایک قابل تعریف عمل ہے اور ان تمام کے لئے ایک نظیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!